جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگر اللہ نے چاہا تو بدھوار کو حلف برداری کی تقریب ہوگی:عمر عبداللہ

’ہفتہ اور اتوارکی تعطیلات کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے ‘ حکومت کی تشکیل کیلئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد ناگزیر ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-13
in اہم ترین
A A
ایل جی سے ملاقات:عمر نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتے کی شام کو کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو بدھ کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔
عمر نے کہاکہ چونکہ جموںکشمیر میں صدر راج نافذ العمل ہے لہذا پیر تک کارروائی مکمل ہونے کے بعد بدھ کو نئی حکومت اپنا کام کاج سنبھالے گی۔
ان باتوں کا اظہار عمر نے بخشی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ جموںکشمیر میں بہت جلد عوام کی چنی ہوئی سرکار معروض وجود میں آئے گی۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں نئی حکومت کے قیام میں وقت صرف ہونے کے بارے میں جب عمر عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک دفعہ فیکس کے ذریعے حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی تو ٹیکنالوجی نے دھوکہ دیا۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد ناگزیر ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ چھ سالوں سے صدر راج نافذالعمل ہے جس کو ختم کرنے کی خاطر صدر ہند کو نوٹ بنانا ہوتا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فائل کو راشٹریہ پتی بھون بھیجیں گے اور اس کے بعد یہ فائل وزارت داخلہ پہنچ جائے گی۔ان کے مطابق چونکہ ہفتے کو دسہرہ کی چھٹی تھی اور کل اتوار ہے لہذا حلف برداری کی تقریب میں دو تین دنوں کی تاخیر ہو سکتی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پیر تک کارروائی مکمل ہوگی اور اگر اللہ نے چاہا تو بدھوار کو حلف برداری کی تقریب عمل میں آئے گی۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں مزید انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بی سی سی آئی سے اپیل کریں گے کہ یہاں پر آئی پی ایل میچوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
عمر نے کہاکہ سرینگر میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنمنٹ کا منعقد ہونا خوش آئند اقدام ہے اور شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد ان میچوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ جمعے کے روز بخشی اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
سری نگر میں آئی پی ایل میچ کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ یہاں پر انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں آئی پی ایل میچوں کے انعقاد سے پہلے عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑی یہاں پر آکر بہتر ماحول میں کرکٹ کھیل سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بی سی سی آئی سے اپیل کریںگے کہ یہاں پر آئی پی ایل میچ بھی کھیلے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے ۹۰ نو منتخب ایم ایل اے میں سے ۷۰ فیصد سے زیادہ گریجویٹ ہیں

Next Post

راجناتھ سنگھ نے شمالی کشمیر کے اوڑی میں39.27 کلو میٹر طویل مہرا- باز روڈ کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

راجناتھ سنگھ نے شمالی کشمیر کے اوڑی میں39.27 کلو میٹر طویل مہرا- باز روڈ کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.