منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-12
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تل ابیب//
غزہ کے شمالی علاقے میں آپریشن کے لیے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے جانبازوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا اور صہیونی فوج کا جانی اور مالی نقصان ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران 3 اہلکار مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے بقول مارے گئے تینوں اہلکار 460 ویں بریگیڈ کے 5460 ویں سپورٹ یونٹ کا بطور ریزرور حصہ تھے۔
جن کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ اوری موشے بورینسٹین، میجر 37 سالہ نیتنیل ہرشکووٹز اور ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ تزوی متیت یاہو کے نام سے ہوئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان 3 اہلکاروں کی ہلاکت سے غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 353 ہوگئی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک درجن جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں حماس کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے پلاٹون کمانڈر، حماس کے اینٹی ٹینک یونٹ کے نائب پلاٹون کمانڈر اور حماس کی ایلیٹ نخبہ فورس کے 2 پلاٹون کمانڈرز سمیت حماس کا ایک انجینئرنگ آپریٹو بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ مارے گئے کچھ جنگجوؤں کا تعلق حماس کے علاوہ اسلامی جہاد سے بھی تھا اور اس کارروائی میں فوجیوں نے رائفلیں، آر پی جی لانچرز اور گولہ بارود سمیت خطرناک ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ روفیدہ اسکول کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں عام شہریوں اور جنگجوؤں میں فرق کیے بغیر 28 افراد کو ہلاک اور 54 کو زخمی کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کا حملہ۔ایران کا قائم کردہ ہسپتال تباہ

Next Post

جنگ سے ڈرتے نہیں مگر جنگ چاہتے بھی نہیں ہیں : تہران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

جنگ سے ڈرتے نہیں مگر جنگ چاہتے بھی نہیں ہیں : تہران

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.