سرینگر/۱۱اکتوبر
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حکومت بنانے کے لئے آج شام تک نیشنل کانفرنس کو حمایت کا خط دے گی۔
قرہ نے کہا کہ انہوں نے آج سہ پہر تین بجے لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، جہاں وہ ایک قرارداد منظور کریں گے۔
اس کے بعد یہ قرارداد نئی دہلی میں پارٹی ہائی کمان کو بھیجی جائے گی۔ ہمارے پاس چھ ارکان ہیں اور پارٹی ہائی کمان فیصلہ کرے گی کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ مخلوط حکومت میں کس کو کیا ملے گا۔
قرہ نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ان کا کوئی مطالبہ نہیں ہے اور حکومت بننے کے بعد وہ اپنے مطالبات پیش کریں گے۔انہوں نے کہا”ہم اپنی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد آج شام تک نیشنل کانفرنس کو حمایت کا خط دیں گے“۔
قبل ازیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ کانگریس سے حمایت کے خط کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کریں گے۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے قبل از انتخاب اتحاد کیا تھا۔ نیشنل کانفرنس نے 42، کانگریس نے 6، جبکہ آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابات جیتنے والے چار ارکان نے نیشنل کانفرنس کی حمایت کی