ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

التجا کا این سی اور سی پی آئی (ایم) پر غنڈہ گردی کا الزام

’ سری گفوارہ کا نو منتخب ممبر اسمبلی بھی اس میں شامل ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-11
in اہم ترین
A A
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
پی ڈی پی نے جمعرات کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی (ایم) پر غنڈہ گردی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس (این سی) کی جیت اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی لیکن سوال کیا کہ کیا بھاری اکثریت غنڈہ گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے۔
التجا کاکہنا تھا’’سری گفوارہ بجبہاڑہ (بشیر ویری) سے نیشنل کانفرنس کے منتخب ایم ایل اے غنڈہ گردی میں ملوث ہیں۔ ان کے کارکن پی ڈی پی کارکنوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں کو تباہ کر رہے ہیں، پی ڈی پی کارکن کی ایک گئوشالہ کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ میں عمر عبداللہ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا انہیں جو بھاری اکثریت ملی ہے وہ اس کے لئے تھی‘‘۔
التجا مفتی حال ہی میں ہوئے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ویری سے انتخابی نشست ہار گئیں۔
پی دی پی لیڈر نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس کارکن پی ڈی پی کی خواتین کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں اور ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’اگر وہ مجھے یا محبوبہ مفتی کو گالیاں دیتے ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن ہمارے کارکنوں کو ہاتھ نہیں لگاتے۔ اس کے بعد ہم کارروائی کریں گے‘‘۔
التجا مفتی نے کہا کہ وہ بجبہاڑہ کے لوگوں کے بارے میں فکرمند ہیں کیونکہ انہوں نے غلط ایم ایل اے کو منتخب کیا ہے۔
پی ڈی پی لیڈر نے کہا’’صرف بجبہاڑہ میں ہی نہیں، نیشنل کانفرنس دمحال ہانجی پورہ حلقہ میں بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کر رہی ہے۔ سی پی آئی (ایم) کولگام میں بھی جماعت اسلامی کے خلاف ایسا کر رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس غنڈہ گردی اور غنڈہ راج کیلئے جانی جاتی ہے۔ وہ وہی کر رہی ہے جو وہ ۳۰/۴۰ سال پہلے کیا کرتے تھے‘‘۔
التجانے کہا کہ پارٹی نے انتظامیہ اور پولیس کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور تیزی سے کارروائی کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پی ڈی پی رہنما نے کہا’’کچھ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ میں این سی کارکنوں کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ایسا کرنا بند کردیں۔ بصورت دیگر ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔مجھے لگتا ہے کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ اقتدار کے نشے میں رہی ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سجاد شفیع اوڑی نے سب سے زیادہ ۴۰ہزار ووٹ حاصل کئے

Next Post

جموں صوبے کے چار آزاد امیدواروں کی این سی کو حمایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

جموں صوبے کے چار آزاد امیدواروں کی این سی کو حمایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.