بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تمام عوام مخالف فیصلے بدلنے کی کوشش کریں گے :قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-11
in اہم ترین
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

سرینگر//
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے نیشنل کانفرنس (این سی) کی جانب سے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کی حمایت کی ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے قرہ نے کہا کہ کانگریس ،نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے سے پہلے اپنے ممبران اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگیں کرنے کے لئے تیار ہے۔
قرہ نے کہا’’یہ اچھی بات ہے کہ نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی نے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے آئندہ وزیر اعلی ہوں گے‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے تصدیق کی کہ وہ کل تک دہلی سے سرینگر واپس آجائیں گے اور اس کے فورا بعد کانگریس لیجسلیٹو پارٹی کا اجلاس ہوگا۔
قرہ نے جموں کشمیر میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مربوط کوششوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا’’ایک بار جب ہم اپنی داخلی میٹنگ ختم کر لیں گے، تو ہم نیشنل کانفرنس کے ساتھ باضابطہ اتحاد کی میٹنگ کے ساتھ آگے بڑھیں گے‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کی بنیادی توجہ عوام کی شکایات کو دور کرنے پر ہوگی اور’موجودہ انتظامیہ‘کی جانب سے لیے گئے ’عوام مخالف‘ فیصلوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔
قرہ نے کہا’’ہم حکومت کے تمام عوام مخالف فیصلوں کا جائزہ لیں گے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو متاثر کرنے والے فیصلے۔ جموں کے عوام کا ایک اہم مطالبہ دربار منتقلی کی بحالی ہے اور ہم یقینی طور پر اس پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔
کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد کی رفتار بڑھنے کے باوجود قرہ نے زور دے کر کہا کہ حکومت بنانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ ’’ہم یقینی طور پر مخلوط حکومت بنائیں گے لیکن ہمیں جلدی نہیں ہے۔ باضابطہ حکومت کی تشکیل میں کچھ اور دن لگیں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر عبداللہ این سی قانون ساز پارٹی کے لیڈرمنتخب

Next Post

سی ای اونے نو منتخب ممبران اسمبلی کی فہرست ایل جو پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post

سی ای اونے نو منتخب ممبران اسمبلی کی فہرست ایل جو پیش کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.