جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی تک حکومت سازی کو روک دیں:رشید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-08
in اہم ترین
A A
دہلی کی عدالت نے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمان انجینئر شیخ عبدالرشید نے ان سیاسی جماعتوں اور آزاد امید واروں جو منگل کے روز کامیاب ہوں گے ، کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ تب تک حکومت نہ بنائیں جب تک نہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کرے گی۔
رشید نے کہا’’عوامی اتحاد پارٹی مکمل سپورٹ فراہم کرے گی اگر اس تجویز پر سب متحد ہوں گے ‘‘۔
رکن پارلیمان نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
رشید نے کہا’’میرے ان تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امید واروں جو کل کامیاب ہوں گے ، سے ایک تجویز ہے کہ وہ تب تک حکومت نہ بنائیں جب تک نہ مرکزی حکومت ریاستی درجے کو بحال کرے گی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اگر تمام اس تجویز کے ساتھ اتفاق کریں گے تو عوامی اتحاد پارٹی اپنا بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی‘‘۔
رشید نے کہا کہ قدیم دربار مو کی روایت کو بحال کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا’’انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دربار مو کی روایت ختم کرکے انہوں نے خزانہ عامرہ کو ایک بھاری بوجھ سے بچایا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قدم سے دونوں علاقوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘‘۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس روایت کو دوبارہ بحال کیا جانا چاہئے ۔
رکن پارلیمان نے کہا’’میں کچھ روز قبل دہلی میں تھا جہاں میں نے دیکھا کہ جموں و کشمیر ہائوس کو لداخ کے لوگوں کے لئے مخصوص رکھا گیا ہے ، کیا یہ انصاف ہے ، جموں وکشمیر کی آبادی دو کروڑ ہے جبکہ لداخ کی آبادی زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ لاکھ ہے ‘‘۔
رشید نے کہا’’اگر جموں وکشمیر کے لوگوں کو علاج، نوکری یا کسی دوسرے کام کے سلسلے میں باہر جانا پڑے گا تو وہ کہاں جائیں گے ‘‘۔
بی جے پی کے ممکنہ اکثریت حاصل کرنے کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’حکومت سازی میری ترجیح نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا میری ترجیح ہے ‘‘۔
ایل جی کو پانچ سیٹوں کی نامزدگی کا اختیار ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’اپنی مرضی سے اراکین نامزد کرنے سے جموں و کشمیر انتظامیہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ودھان، ایک نشان، ایک پردھان کے آئیڈیا کو چلینج کر رہی ہے ‘‘۔
رشید نے کہا’’دلی کے لوگ جموں و کشمیر اسمبلی کے لئے کیسے اراکین نامزد کر سکتے ہیں جب نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر ضرورت بھی نہیں ہو گی تو بھی پی ڈی پی کی حمایت لیں گے :فاروق

Next Post

نئی دہلی سی سرینگر’ وندے بھارت سلیپر ٹرین شروع ہوگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
نئی دہلی سی سرینگر’ وندے بھارت سلیپر ٹرین شروع ہوگی‘

نئی دہلی سی سرینگر’ وندے بھارت سلیپر ٹرین شروع ہوگی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.