جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قیدیوں کو ذات کی بنیاد پر کام دینا غیر آئینی: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-04
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعرات کو قیدیوں کو ذات پات کی بنیاد پر کام الاٹ کرنے کے اصول کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی کسی بھی جیل میں ذات پات کی تفریق نہیں کی جا سکتی ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل میں موجود ان تمام دفعات کو ختم کیا جانا چاہئے جو اس طرح کے امتیاز کو فروغ دیتے ہیں۔
جسٹس چندرچوڑ نے بنچ کی طرف سے کہا "مرکزی حکومت کے جیل مینول ۔ 2016 میں خامیاں ہیں۔ ان میں ذات کی بنیاد پر قیدیوں کی درجہ بندی پر پابندی لگانی چاہیے ۔”
بنچ نے مہاراشٹر کے کلیان کی رہنے والی سکنیا شانتا کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا ۔ ان کی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملک کی کچھ ریاستوں کے جیل مینوئل ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کو فروغ دیا جاتا ہے ۔
سپریم کورٹ نے ہدایت د ی کہ قیدیوں کو خطرناک حالات میں گٹر کے ٹینک وغیرہ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ رواج نوآبادیاتی دور سے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر قوانین برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے تھے ۔
بنچ نے کہا "اگر پرائیویٹ افراد کے ذریعہ آرٹیکل 23 (انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کی ممانعت) کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے تو ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی۔ ایسی ذاتوں کے خلاف نفرت، حقارت اور وسیع تعصب نہیں برتا سکتا۔”
بنچ نے جیلوں کے اندر امتیازی سلوک کے مبینہ معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور عدالت عظمیٰ کی رجسٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ (جیلوں کے اندر امتیازی سلوک سے متعلق) کو تین ماہ بعد سماعت کے لیے پیش کرے ۔
عدالت عظمیٰ نے تمام ریاستوں کو اس فیصلے کی تعمیل کی رپورٹ (اس عدالت کے سامنے ) پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ عدالت کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پسماندہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچے ، اس عدالت نے کہا کہ آئین ایس سی / ایس ٹی کو تحفظاتی امتیاز کے لیے تسلیم کرتا ہے ، لیکن اس کا استعمال لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے لیے نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے اور اس حاشیہ پر رہنے والے لوگوں کے امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے ۔
بنچ نے کہا کہ قیدیوں کے درمیان اس طرح کا امتیاز نہیں ہو نا چاہئے ۔
بنچ نے کہا کہ سماج کے پسماندہ لوگوں کو صفائی اور جھاڑو دینے کا کام اور اعلیٰ ذات کے لوگوں کو کھانا پکانے کا کام سونپنا آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے ۔
بنچ نے اپنے حکم میں کہا "اس طرح کے بالواسطہ جملے کے استعمال کی جو نام نہاد نچلی ذاتوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہمارے آئینی فریم ورک کے اندر اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بنچ نے اپنے حکم میں کہا جیل مینوئل صرف اس طرح کے امتیاز کی تصدیق کر رہا ہے ۔”
عدالت عظمیٰ نے اس معاملے پر غور کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش جیل مینوئل میں یہ انتظام ہے کہ عام قید سے گزرنے والا شخص تذلیل کرنے والا اور معمولی کام نہیں کرے گا، جب تک کہ اس کام کے لیے اس کی ذات کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔
بنچ نے کہا "کوئی گروپ دستی صفائی کرنے والے طبقے کے طور پر یا معمولی کام کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ کون پکا سکتا ہے اور کون نہیں، یہ اچھوت کے پہلو ہیں جن کی اجازت نہیں دی جا سکتی”۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنچایتی انتخابات میں پیسے اور طاقت کا استعمال کرنے والوں کو مسترد کردیں: مان

Next Post

حکومت پی ایم کیئرس فنڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرے : کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

حکومت پی ایم کیئرس فنڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرے : کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.