سرینگر/28 ستمبر
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ادی گام گاو¿ں میں جاری انکاو¿نٹر میں تین فوجی اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگئے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی اور اے ایس پی کولگام زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ملی ٹنٹوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر محاصرے اور سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف بڑھیں تو چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کا جواب دیا گیا جس کے بعد انکاو¿نٹر شروع ہوگیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین ملی ٹنٹ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔