نئی دہلی//
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں۲۶سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ میں۳۱ء۵۷فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔
اس مرحلے میں کل۷۸ء۲۵لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے۱۲ء۱۳لاکھ مرد‘۶۵ء۱۲لاکھ خواتین اور۵۳ٹرانس جینڈر ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے ۔ ان میں پہلی بار حق رائے دہی حاصل کرنے والے۱۸سے۱۹سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد۲۰ء۱لاکھ سے زیادہ تھی۔
دوسرے مرحلے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے ۳۱ء۵۷فیصد ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلے ۔ اس مرحلے میں ووٹروں نے۲۳۹؍امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سیل کر دی ہے ۔
جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسرکے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ۳۵ء۵۸فیصد مرد‘۲۲ء۵۶فیصد خواتین اور۱۹ء۳۰فیصد ٹرانس جینڈر ووٹروں نے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے رجحان کو آسان بنایا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام پولنگ پارٹیاں بحفاظت واپس آگئی ہیں، امیدواروں/ان کے مجاز ایجنٹس کی موجودگی میں جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے ۔
دوسرے مرحلے میں شری ماتا ویشنو دیوی میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ۴۵ء۸۰فیصد اور سب سے کم۸۱ء۱۹فیصد حبہ کدل سیٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کنگن (محفوظ) نشست پر ۱۸ء۷۲فیصد‘ حضرت بل میں۱۲ء۵۷‘ خانیار میں۰۹ء۲۶‘چھانہ پورہ میں۱۵ء۳۴‘زڈی بل میں۷۸ء۳۰‘ عیدگاہ میں۹۵ء۳۶‘وسطی شیلٹینگ میں۸۴ء۳۱‘۲۷ء۵۲‘ بدگام میں۷۲ء۵۲فیصد ‘ چرار شریف میں۱۹ء۵۷‘گلاب گڑھ (محفوظ) میں۶۰ء۷۳‘ریاسی میں۰۶ء۷۲‘کالاکوٹ سندر بنی میں۸۲ء۶۸‘ نوشیرہ میں۰۵ء۷۳‘راجوری میں۵۷ء ۷۰‘ بدھل میں۰۴ء۷۰‘ سورنکوٹ (محفوظ)۹۴ء۷۴‘پونچھ حویلی۵۶ء۷۴؍اور مینڈھر (محفوظ)۵۶ء۷۳ فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔
دوسرے مرحلے میں ایک سیٹ پر۴۵ء۸۰ فیصد‘۱۲سیٹوں پر۷۰فیصد سے زیادہ اور دو سیٹوں پر۶۰فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ تین سیٹوں پر ۵۰فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ سات سیٹوں پر۲۰فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی۔ ایک نشست پر سب سے کم ٹرن آؤٹ۸۱ء۱۹فیصد رہا۔
جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں۳۸ء۶۱فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تیسرے مرحلے کے لیے ۴۰سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ انتخابی نتائج۸؍اکتوبر کو آئیں گے اور تمام انتخابی عمل۱۰؍اکتوبر کو مکمل ہو جائے گا۔