ادھمپور/26 ستمبر
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو دفن کردیا گیا ہے اور اسے واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بی جے پی حکومت میں دہشت گردی سے پاک خطے کا وعدہ کرتے ہوئے شاہ نے الزام عائد کیا کہ اگر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو پاکستان کا ایجنڈا مسلط کرے گا۔
بی جے پی کی انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات آرٹیکل 370 کے بغیر ہو رہے ہیں۔ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے پارٹی کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا کیا تھا۔
شاہ نے کہا کہ جو بھی جموں و کشمیر میں دہشت پھیلائے گا اس کا جواب پھانسی سے ملے گا۔” میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا افضل گورو کو پھانسی دی جانی چاہیے تھی یا نہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اب کہہ رہے ہیں کہ انہیں پھانسی نہیں دی جانی چاہیے تھی“۔
وزیر داخلہ نے کہا”وہ پتھراو¿ کرنے والوں اور دہشت گردوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے ان خوابوں کو چھوڑ دیا کیونکہ آپ یہ نہیں کر سکتے۔ یہ عدالتوں کی ذمہ داری ہے اور ہم نے ایسے قوانین نافذ کیے ہیں کہ اب کوئی پتھر پھینکنے کی ہمت نہیں کرے گا“۔
شاہ آج اودھم پور، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں پانچ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
جموں و کشمیر میں انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم اکتوبر کو انتخابات ہوں گے۔ (ایجنسیاں)