ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

الیکشن کمیشن این سی کی انتخابی’ بدعنوانیوں‘ کو روکےبڈگام میں لوگوں میں پیسے تقسیم کئے گئے :پی ڈی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-25
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات:پلوامہ حلقے میں سخت مقابلے متوقع‘بازی کوئی بھی مار سکتا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مبینہ طور پر نیشنل کانفرنس کی طرف سے بیسوں کے عوض ووٹ خریدنے کی انتخابی بد عنوانیوں کو روکنے کیلئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دے۔
پی ڈی پی کے بڈگام نشست کے امید وار آغا سید منتظر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نام ایک مکتوب میں نیشنل کانفرنس پر انتخابی عمل میں ہیرا پھیری کرنے اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔
منتظر نے اپنے مکتوب میں نیشنل کانفرنس پر سیاسی طاقت کا استعمال کرکے ووٹروں کو ڈرانے کا الزام لگایا ہے ۔
ان کا مکتوب میں کہنا ہے’’جموںکشمیر نیشنل کانفرنس ووٹروں کو ڈرانے کیلئے اپنے منتخب اراکین کی طاقت کا استعمال کرتی نظر آرہی ہے ، پیسے کی بے دریغ اور غیر قانونی تقسیم ہو رہی ہے اور میری پارٹی سے وابستہ لوگوں اور میرے حامیوں کو پولنگ کے دن اور بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘‘۔
مکتوب میں کہا گیا’’اس سے پولیس اور ضلع انتظامیہ کی غیر جانبداری پر سوال کھڑے ہوجاتے ہیں‘‘۔
منتظر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس ضمن میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پُر امن انتخابی عمل اور طاقت کے غلط استعمال کی روک کو یقینی بنانے کے لئے موثرتحقیقاتی عملہ تعینات کریں۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس مکتوب کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف فوری کارروائی انجام دیں۔
محبوبہ نے کہا’’بڈگام اور گاندربل میں ووٹ خریدنے کے لئے پیسے تقسیم کئے جانے کے متعلق پریشان کن اطلاعات موصول ہو رہی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’الیکشن کمیشن آف انڈیا سے تاکید ہے کہ وہ ان انتخابی بد عنوانیوں کو روکنے کیلئے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا’’ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح ۱۹۸۷کے اسمبلی انتخابات میں دھاندلیوں نے جموں وکشمیر کو ہنگامہ آرائیوں میں دھکیل دیا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کل یعنی بدھ کو ہو رہی ہے اور جن اسمبلی حلقوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں بڈگام اور گاندربل بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سخت سیکورٹی بند و بست

Next Post

ریاسی میں گاڑی لڑھک گئی ‘دو افراد جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ریاسی میں گاڑی لڑھک گئی ‘دو افراد جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.