منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

الیکشن: ہوا کا رخ بدل سا…؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-17
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہمیں یقین ہے کہ آپ کو بھی یقین ہو گا… اس بات پر یقین ہو گا کہ کشمیر میں الیکشن … اسمبلی الیکشن کو لے کر جو ہوا چلی تھی … یا چل رہی ہے … اس ہو کی سمت میں بدلاؤ آگیا ہے… اور سو فیصد آگیا ہے ۔ ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ اس ہوا نے کس جانب رخ کیا ہے یا یہ کہ اب یہ کس سمت میں بہہ رہی ہے… چل رہی ہے‘ ہم نہیں جانتے ہیں سوائے اس ایک بات کے کہ…کہ اس میں کچھ بدلاؤ ضرور آگیا ہے… اور تب سے آگیا ہے جب سے انجینئر رشید کو جیل سے ضمانت مل گئی … جب سے انہیں کشمیر بھیج دیا گیا ۔ہم ’بھیج ‘ اس لئے کہہ رہے ہیںکہ… کہ انجینئر صاحب جس قانون(یو اے پی اے) کے تحت بند ہیں ‘ اس میں زیادہ تر ضمانت نہیں ملتی ہے… بہت مشکل سے ملتی ہے اور… اور ہم نے دیکھا بھی کہ… کہ انجینئر صاحب کو لوک سبھا ممبر کے طور حلف لینے کیلئے کتنا انتظار کرنا پڑا اور… اور جب انہیں بالآخر ضمانت ملی بھی تو… تو محض دو گھنٹوں کیلئے ملی جس دوران انہوں نے حلف لیا … اب کی بار انہیں دس بیس دن کی ضمانت ملی ہے …اور انجینئر صاحب کے کشمیر پہنچتے ہی یہ ہوا بدل سی گئی اور… اور سب کو لوک سبھاکے الیکشن یاد آگئے جس میں ان جناب نے اپنے گورے گورے بانکے چھورے عمر عبداللہ کو دھول چٹوا ئی تھی … خود جیل میں رہ کر چٹوائی تھی…اب کی بار انجینئر صاحب خود تو میدان میں نہیں ہیں‘ لیکن ان کے بہت سارے جانے انجانے لوگ میدان میں ہیں‘ اس امید کے ساتھ کہ… کہ جو انجینئر صاحب نے لوک سبھا الیکشن میں کیا تھا‘وہ اس کو اسمبلی الیکشن میں دہرا سکیں… دہرا پائیں گے یا نہیں‘کوئی کچھ نہیں جانتا ہے … لیکن اتنا سب جانتے ہیں کہ پہلے … انجینئر صاحب کی جماعت کے الیکشن میں پوری طرح سے کودنے سے پہلے لوگ یہ مان کر چلے تھے کہ… کہ نئی سرکار این سی کی ہو گی … لیکن یقین کیجئے کہ اب خود این سی کو بھی یقین نہیں ہے کہ …کہ ایسا ہو گا… اسے بھی اب شک ہے‘ گرچہ کانگریس کا ہاتھ اس کے ساتھ ہے… لیکن پھر بھی اسے یقین نہیں ہے… اور اس لئے یقین نہیں ہے کیونکہ ہوا کی سمت میں بدلاؤ سا آگیا ہے… انجینئر صاحب کی آمد سے آگیا ہے…انجینئر صاحب خود آئے ہیں یا انہیں لایا گیا ہے… ممکن ہے کہ اس بات کا جواب خود ان کے پاس بھی نہیں ہو ‘ خود انجینئر صاحب بھی نہیں جانتے ہوں کہ وہ آئے ہیں یا انہیں لایا گیا ہے… انہیں ضمانت مل گئی یا دلائی گئی … ممکن ہے کہ خود انہیں بھی یہ سب معلوم نہ ہو لیکن… لیکن ایک بات جو ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ… کہ ہوا کا رخ میں بدل ساآرہا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقتدار کی ہوس اندھا بنادیتی ہے

Next Post

اسمبلی انتخابات:۹۰۸؍امیدواروں میں سے۴۰فیصد آزاد امیدوار میدان میں/’ووٹ تقسیم کرنے کی سازش‘؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

اسمبلی انتخابات:۹۰۸؍امیدواروں میں سے۴۰فیصد آزاد امیدوار میدان میں/’ووٹ تقسیم کرنے کی سازش‘؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.