منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاک بھارت مقابلے، امپائرنگ انتہائی مشکل قرار

علیم ڈار اور احسن رضا کے بعد آنے والے پاکستانی میچ آفیشلز پر تشویش ہے۔

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-02
in کھیل
A A
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

لندن //
سائمن ٹوفل نے پاک بھارت مقابلوں میں امپائرنگ کو مشکل تجربہ قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں سائمن ٹوفل نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں امپائرنگ مشکل تجربہ ہوتی ہے،روایتی حریفوں کے مقابلے پر کروڑوں نگاہیں مرکوز اور شائقین کی بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں، بڑی تعداد میں ماہرین بھی تجزیے کیلیے موجود ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2004کی پاک بھارت سیریز میں ماحول بڑا مختلف تھا، صدر مملکت کے برابر سیکیورٹی تھی، مشین گنز کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار ہم وقت موجود رہتے، باہر نکلنے کا موقع نہیں تھا، ہم نے ماحول کا دباؤ لیے بغیر ہر گیند پر توجہ دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں سرانجام دینے کی کوشش کی۔
009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت ہونے والے تلخ تجربہ کے سوال پر آسٹریلوی امپائر نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد دو سال قبل پی ایس ایل کیلیے پاکستان آمد ہوئی، کراچی میں اپنے قیام سے لطف اندوز ہوا۔ سائمن ٹوفل نے کہا کہ علیم ڈار نے ریکارڈ میچز سپروائز کیے ہیں، احسن رضا کو بھی کچھ عرصے سے جانتا ہوں، دونوں بہترین امپائر ہیں تاہم میری تشویش یہ ہے کہ مستقبل کیلیے پاکستانی امپائرز کہاں سے آئیں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آن لائن ایکریڈیٹیشن کورس تیار کرنے کا مقصد امپائرز کومستقبل کے چیلنجز کیلیے تیار کرنا ہے، اس کا پاس یا فیل ہونے سے تعلق نہیں بلکہ مہارت کو بہتر بنانا ہے، آن لائن ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھر پر بیٹھ کر ہی یہ کورس مکمل کرسکتے ہیں، اس کے 3مراحل تعارفی، لیول ون اور لیول ٹو ہیں، موجودہ امپائرز کو تعارفی مرحلے کی ضرورت نہیں، امپائرز میچ کے انعقاد کیلیے تیاری، کسی متنازع صورتحال میں فیصلے اور تکنیک کے ساتھ کرکٹ میچ سپروائز کرانے کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کے جوش و خروش کی کمی تو محسوس کرتا ہوں مگر اب فیملی اور سفر کیلیے وقت مل رہا ہے، آن لائن کورس کی صورت میں اب نئی نسل کی مدد کرنے کا وقت میسر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گانگولی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا: جے شاہ

Next Post

دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پر فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دی جائے: روی شاستری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری

دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پر فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دی جائے: روی شاستری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.