جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شاہ کو استعفیٰ دینا چاہئے : سنجے سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-15
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔
آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا [؟]سپریم کورٹ نے جمعہ کو مسٹر کیجریوال کو ضمانت دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں جو لکھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر شاہ کا ہاتھ تھا۔ عدالت نے بھی انہی باتوں کا ذکر کیا جو ہم پہلے دن سے ہم کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور مسٹر شاہ کا مقصد مسٹر کیجریوال اور آپ کی سیاست کو تباہ کرنا، اراکین اسمبلی کو سبوتاژ کرنا اور حکومت گرانا ہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں دہلی، پنجاب اور دہلی میونسپل کارپوریشن میں نہیں توڑ سکے اور لاکھ کوششوں کے باوجود ہماری حکومت نہیں گرا سکے ، جب کہ ہمارے تمام لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہمارے لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے ایک ہی مقصد تھا کہ ہمارے لیڈروں کو جھکایا جائے ، لیکن مسٹر کیجریوال نے پوری ہمت کے ساتھ جیل کے اندر سے لڑنا قبول کیا مگر جھکنا قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا لیڈر ہے جو وزیر اعظم مودی کو جھکا سکتا ہے تو وہ صرف اروند کیجریوال ہے ۔ کجریوال کو بہت سے مظالم، تکلیفوں اور اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ نہیں جھکے اور لڑتے رہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ آخر یہ نام نہاد شراب گھوٹالہ کیا ہے ، جس کا ڈرامہ تین سال سے جاری ہے ، جب کہ مسٹر کیجریوال، مسٹر منیش سسودیا یا میرے گھر سے ایک پیسہ بھی برآمد نہیں ہوا ہے ۔ آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوا۔ اس کے بعد بھی گرفتاری کے بعد گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
آپ کے لیڈر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری کے اصل مجرم مسٹر شاہ ہیں۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) مسٹر شاہ کے پنجرے میں قید ہے اور ان کی ہدایت پر مسٹر کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد اب مسٹر شاہ کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ا س لئے انہیں فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر داخلہ حکومتوں اور پارٹیوں کو توڑتا ہے ، وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کرتا ہے اور اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کرتا ہے اسے ایک منٹ بھی اپنے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندی کی مقبولیت بڑھانے کا ایکشن پلان آگے بڑھ رہا ہے : شاہ

Next Post

روس یوکرین سے جنگ نہیں جیت سکے گا: امریکی صدر جوبائیڈن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

روس یوکرین سے جنگ نہیں جیت سکے گا: امریکی صدر جوبائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.