ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں فوج اور پولیس حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

صوبے میں جنگجو مخالف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں/
جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز و سیکورٹی) نلن پربھات نے ٹائیگر ڈویژن کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی منظر نامے اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران جموں خطے کے سرحدی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کے بارے میں بھی پولیس سربراہ کو بریف کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران سیکورٹی منظر نامے اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آنے والے اسمبلی انتخابات کو پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر حکمت عملی طے کی گئی جبکہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے پر بھی زور دیا گیا ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کو مزید فعال کرنے اور سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
انتخابات کے دوران امن و قانون کی صورتحال کوبرقرار رکھنے اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر ایک مفصل خاکہ پیش کیا گیا۔
ڈی جی آپریشنز و سیکورٹی نے میٹنگ میں شریک سبھی آفیسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کی ضرورت ہے ۔
دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان کرنل سنیل نے میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آپریشنز و سیکورٹی نے جی او سی اور فوج کے دیگر سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان موثر تال میل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں نئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں وکشمیر کے وجود کو خطرے میں ڈالنے والوں کو مسترد کرنا لازمی‘

Next Post

۱۱منشیات فروش گرفتار، ممنوع نشیلی اشیاء ضبط :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

۱۱منشیات فروش گرفتار، ممنوع نشیلی اشیاء ضبط :پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.