جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انجینئر رشیدکا بھاجپا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:انوراگ ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-12
in تازہ تریں
A A
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

جموں/12 ستمبر
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کے روز کہاکہ جو لوگ انجینئر رشید کو بی جے پی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں انہیں ہار سامنے دکھائی دے رہی ہے۔
ٹھاکر نے کہاکہ انجینئر رشید کا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہےں ۔
ان باتوں کا اظہار ممبر پارلیمنٹ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ٹھاکر نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس بار جموں کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا”جموںکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں“۔
کانگریس این سی اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ دونوں پارٹیاں دفعہ 370کوواپس لانا چاہتی ہےں۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا”اگر دفعہ 370واپس آئی تو جموںکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو پھر سے تقویت ملے گی لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے “۔
ان کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے نتیجے میں ہی جموں کشمیر میں دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور پتھراو کا خاتمہ ہوا ہے ۔
انجینئر رشید کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں انوراگ ٹھاکر نے کہا”نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو ہار سامنے دکھائی دے رہی ہیں لہذا وہ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہی ہیں“۔
ٹھاکر نے واضح کیا کہ انجینئر رشید بی جے پی کا پراکسی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہےں۔
رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ ملک کے جمہوری نظام میں ہر کسی کو حصہ لینے کا حق حاصل ہے ۔
راہل گاندھی کی جانب سے امریکہ میں دئے گئے بیان پر ٹھاکر نے کہاکہ کانگریس لیڈر بھارت کو دنیا بھر میں بدنام کرنے پر تلا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کی پارٹی نے مرکز میں تیسری مرتبہ ہار کا منہ دیکھا جس کے نتیجے میں وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
دوستانہ نشستوں پر این سی کانگریس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے اورایک سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہاکہ یہ جتنا مرضی دوستانہ میچ کھیلیں لیکن جیت بی جے پی کی ہی ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماری آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا، سچ ہمارے ساتھ ہے: انجینئر رشید

Next Post

انجینئر رشید‘میڈم جی اور عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

انجینئر رشید‘میڈم جی اور عمرعبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.