ترال//
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے گلشن پورہ علاقے میں بدھ کے روز چیتے کے حملے میں ایک ۴ سالہ نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی۔
گلشن پورہ کے علاقے میں ایک لڑکی اس وقت اپنے گھر کے باہر تھی جب چیتے نے حملہ کیا اور اسے لے گیا۔
لڑکی کو قریبی علاقے سے مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں کی ایک ٹیم نے لاپتہ ہونے والی نابالغ لڑکی کی تلاش شروع کردی۔
اس کی شناخت ۴ سالہ ریان دختر ارشد احمد بٹ ساکنہ گلشن پورہ ترال کے طور کی گئی ہے۔
دریں اثنا، لوگوں نے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ فرار ہونے والے چیتے کو پکڑے کیونکہ اس سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔