واشنگٹن//
امریکہ نے روس کو مہلک ہتھیارفراہم کر کے یوکرین کی جنگ کو ماسکو کے حق میں بدلنے کے جواز میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ایران نے یوکرین کی "غیر قانونی” جنگ میں روس کو مہلک ہتھیار بھیج کر اس کی حمایت کی ہے ، جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وزارت نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ تہران ماسکو کو بیلسٹک میزائل بھیجتا رہا اور یہ ہتھیار روس نے یوکرین میں استعمال کیے۔
اس تناظر میں ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق ایران اور روس کے 10 افراد اور 6 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔