نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو نرسنگ کے کام میں ان کی شاندار خدمات کے لئے 15 نرسنگ پیشہ ور افراد کو سال 2024 کے لئے نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ پیش کیا۔
صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ اعزازات دیئے ۔
نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے نرسنگ اہلکاروں کی شاندار خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کے اعزاز کے لیے قائم کیا ہے ۔
ایوارڈ حاصل کرنے والے پیشہ ور افراد میں مسز شیلا منڈل، ایکن لولن، ودجیاکماری وی، جنوکا پانڈے ، انیننداتا پرمانک، بی اموسانہ دیوی، میجر جنرل آئی ڈیلوس فلورا، پریم روز سوری، تبسم ارشاد ہانڈو، ناگراجیا، شمشاد بیگم اتلادا، آشا ڈبلیو باونے ، منکیمی، سنیوکتا سیٹھی اور مسٹر رادھے لال شرما شامل ہیں۔