منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر میںکچھ بھی سیدھا نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-09-08
in سچ تو یہ ہے
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

الیکشن کے دوران یا الیکشن کے بعد کون سی جماعت کس جماعت سے اتحاد کرکے حکومت بنائے گی ہمیں نہیں معلوم ہے… اس لئے معلوم نہیں ہے کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے… یا دوسرے الفاظ میں سیاست میں نا ممکن کچھ بھی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے۔ یقینا کانگریس اور این سی نے الیکشن سے پہلے ہی اتحاد بھی کیا ہے … اور الیکشن کے بعد ساتھ مل کر حکومت بنانے کی باتیں بھی کررہی ہیں… قسمیں وعدے بھی … لیکن صاحب یہ کشمیر ہے… کشمیر ‘یہاں کب کیا ہو جائیگا کسی کو معلوم نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔کسے معلوم تھا کہ انجینئر رشید الیکشن لڑے گا… یا سے جیل سے الیکشن لڑنے دیا جائیگا … کسی پتا تھا کہ انجینئر رشید ‘ عمر عبداللہ کو ہرا ئے گا وہ بھی ایک دو ہزار ووٹوں سے نہیں بلکہ ایک دو لاکھ ووٹوں کے فرق سے ہرائے گا … کسی خبر تھی کہ لوک سبھا کی جیت کو دیکھتے ہوئے انجینئررشید اور ان کی پارٹی کے لوگوں کے منہ میں پانی آجائیگا اور… اور وہ اچانک سے بیدار اور یکجا ہو کر اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے… اسمبلی الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں کود پڑیں گے یا انہیں کودنے کو کہا جائیگا… انجینئر رشید اور ان کی پارٹی گزشتہ پانچ سال سے گوشہ نشینی میں تھی… کسی کو ان کا نام تک یاد نہیں تھا … لوگ انجینئر رشید اور ان کی پارٹی کو بھی بھول گئے تھے… لیکن لوک سبھا الیکشن میں اے ‘ بی ‘ سی اور ڈی ٹیم کا تجربہ ناکام ہو تے ہی… انجینئر رشید کی پارٹی زندہ ہو گئی یا اسے زندہ کر دیا گیا … اور… اور اب یہ پارٹی کشمیر میں لڑ رہی ہے… جیتنے کیلئے لڑ رہی ہے یا کسی کو ہرانے کیلئے … اپنی بات بنانے اور منوانے کیلئے لڑ رہی ہے یا کسی دوسرے کی بات کو بگاڑنے کیلئے لڑ رہی ہے… لڑ رہی ہے یا اسے لڑوایا جارہا ہے… ہم کچھ نہیں جانتے ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ یہ کشمیر ہے‘ کشمیر… یہاں سچ میں کچھ بھی سیدھا نہیں ہے… اگر کچھ سیدھا نظر آئے بھی تو وہ بھی سیدھا نہیں ہے… سوائے سفیدے کے درخت کے…کشمیر میں صرف سفیدے کے درخت سیدھے ہیں‘ باقی کچھ نہیں …جیسا کہ اے ایس دولت کو برجیس مشرا نے ایک بار کہا تھا… یہ کہا تھا کہ کشمیر میں صرف ایک چیز سیدھی ہے وہ سفیدے کا درخت ہے۔اور اللہ میاں کی قسم یہی سچ ہے… یہ سچ کہ الیکشن … کشمیر میں الیکشن تو ہو رہے ہیں لیکن… لیکن جیسے یہ شروع ہوئے ویسے یہ اختتام بھی ہوں گے… جن کے ساتھ یہ شروع ہوئے انہی ساتھیوں اور اتحادیوں کے ساتھ یہ ختم بھی ہو یہ ضروری نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ کی الیکشن کے بعد ریاست کا درجہ بحال کرنے کی یقین دہانی

Next Post

الیکشن نے کئی ایک نقاب الٹ دیئے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن نے کئی ایک نقاب الٹ دیئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.