نئی دہلی// افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کے لیے تین نئے کھلاڑیوں کے ساتھ 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا، "اس ٹیم کا انتخاب گزشتہ ہفتے منعقدہ کیمپ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ 10 روزہ کیمپ میں 19 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور بعد میں اس 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے مشورے پر کیا گیا۔”
یہ ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی اعلان کردہ ٹیم میں اوپنر ریاض حسن، آف اسپن آل راؤنڈر شمس الرحمان اور فاسٹ بولر خلیل احمد شامل ہیں۔ راشد خان کی جگہ ظہیر خان اور ضیاء الرحمان افغانستان کی اسپن کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے لیے افغانستان کی ٹیسٹ ٹیم:- حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عبدالمالک، ریاض حسن، افسر زازئی (وکٹ کیپر)، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، بحر شاہ، شہید اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، شمس الرحمان، ضیاء الرحمان، ظہیر خان، قیس احمد، خلیل احمد اور نجات مسعود۔