جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آسام میں ڈیٹنشن سینٹرز میں قید مظلومین کو فوری رہا کیا جائے : نائب امیر جماعت اسلامی ہند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-06
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خاں نے آسام کے بار پیٹا ضلع کے 28 بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو ‘فارنر ٹریبونل’ کی جانب سے غیر ملکی قرار دیئے جانے کے بعد حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ‘‘ حراست میں لیے گئے مسلمانوں کو غیر قانونی اور مشکوک ووٹر قرار دینا، انتہائی توہین آمیز اور غیر انسانی ہے ۔ انہیں غیر ملکی قرار دے کر ٹرانزٹ کیمپوں میں بھیجنا ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے غلط استعمال کی نشانی ہے ۔ حراست میں لیے گئے لوگوں میں سے بیشتر اَن پڑھ ، انتہائی مفلوک الحال اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں تو اپنے خلاف مقدمات تک کا علم نہیں تھا اور نہ ہی انہیں ‘فارنر ٹریبونل’ میں مناسب قانونی نمائندگی ملی جس کی وجہ سے انہیں اس غیر انسانی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور ٹرانزٹ کیمپوں میں بھیج دیئے گئے ’’۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کے لیے جاری آج ایک ریلیز میں کیا۔
مسٹر ملک معتصم خاں نے ‘فارنر ٹربیونل’ کے کام کاج کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس ٹربیونل پر من مانی اور سیاست سے متاثر ہوکر فیصلے کرنے کا شبہ کیا جاتا رہا ہے ۔ موجودہ صورت حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو بالخصوص ‘ بنگالی بولنے والے میاں مسلمانوں ’ کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ آسام این آر سی ’ کے دوران غیر ملکی قرار دیے گئے ملوگوں میں سے تقریباً دو تہائی ہندو تھے جبکہ مسلمان صرف ایک تہائی تھے ۔ مگر حراست میں بیشتر مسلمانوں کو لیا جا رہا ہے اور انہیں غیر منصفانہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘ ٹربیونل نے جو احکامات جاری کیے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ یہ شہریوں کو دیئے گئے قانونی حقوق اور تحفظ کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام لوگوں کی فوری رہائی کی جائے اور ٹریبونل کی کارروائیوں پر روک لگائی جائے ۔ یہ گرفتاریاں قانون کے مطابق نہیں ہیں اور یہ انصاف اور انسانیت کے مسلمہ اصولوں کے بھی خلاف ہے ’’۔
جماعت اسلامی ہند ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو ‘ این آر سی ’ کے غلط استعمال کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی قانونی و اخلاقی مدد کے لیے تیار ہے ۔ جماعت ، سول سوسائٹی اور ملک کے تمام میڈیا سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اس صورت حال سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کریے اور اس مسئلے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے قومی بحث کا موضوع بنائے ۔ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات پر نظر ثانی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی شہری کو غیر ملکی قرار دے کر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ نیز اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بلا تفریق مذہب و ملت اور ذات و عقیدہ ملک میں ہر فرد کی عزت اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنے ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا رہے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

Next Post

سیبی چیف کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

سیبی چیف کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے : کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.