ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

الیکشن کمیشن کی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران ایگزٹ پول پر پابندی عائد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-05
in اہم ترین
A A
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات۲۰۲۴ کے دوران عوامی نمائندگی ایکٹ ۱۹۵۱ کی دفعہ ۱۲۶؍ اے کے تحت کسی بھی طرح کے ایگزٹ پول کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔
کمیشن کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی نتائج پر ایگزٹ پول کی پابندی پولنگ کے پہلے دن پولنگ کیلئے مقرر ہ اوقات کے آغاز سے شروع ہوتی ہے اور جموں و کشمیر میں پولنگ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک جاری رہتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات ۱۸ستمبر ۲۰۲۴سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں۳ مرحلوں میں شروع ہونے والے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہریانہ اور جموں و کشمیر کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن نے پریس نوٹ نمبر ون کے ذریعے کیا ہے۔
عوامی نمائندگی ایکٹ۱۹۵۱(آر پی ایکٹ، ۱۹۵۱) کی دفعہ۱۲۶؍ اے کا استعمال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ’’کوئی بھی شخص پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کوئی ایگزٹ پول نہیں کرائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے طریقے سے کسی ایگزٹ پول کے نتائج کی تشہیر کرے گا‘‘۔
نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ذیلی دفعہ (۱) کے مقاصد کے لیے الیکشن کمیشن ایک عام حکم کے ذریعے مندرجہ ذیل کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ اور وقت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی صورت میں یہ مدت پولنگ کے پہلے دن پولنگ کے اوقات کے آغاز سے شروع ہوسکتی ہے اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک جاری رہ سکتی ہے۔
ضمنی انتخابات یا ایک ساتھ ہونے والے متعدد ضمنی انتخابات کی صورت میں یہ مدت پولنگ کے پہلے دن پولنگ کے اوقات کے آغاز سے شروع ہوسکتی ہے اور پولنگ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک جاری رہ سکتی ہے۔
اگر مختلف دنوں میں متعدد ضمنی انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو یہ مدت پہلے دن پولنگ کے اوقات کے آغاز سے شروع ہوسکتی ہے اور آخری پولنگ کے اختتام کے آدھے گھنٹے بعد تک جاری رہ سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص اس دفعہ کی دفعات کی خلاف ورزی کرے گا اسے دو سال تک قید یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
لہٰذا، آر پی ایکٹ۱۹۵۱کی دفعہ ۱۲۶؍ اے کی ذیلی دفعہ (۱) کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور اسی دفعہ کی ذیلی دفعہ (۲) کی دفعات پر غور کرتے ہوئے، الیکشن کمیشن۱۸ ستمبر۲۰۲۴ (بدھ) کو صبح۷ بجے اور ۵؍اکتوبر۲۰۲۴(ہفتہ) کو شام ساڈھے چھ بجے کے درمیان کی مدت کو مطلع کرتا ہے۔ مذکورہ عام انتخابات کے سلسلے میں پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا سمیت کسی بھی ذریعہ سے ایگزٹ پول کی اشاعت یا تشہیر یا کسی اور طریقے سے نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
مزید برآں، یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آر پی ایکٹ۱۹۵۱کی دفعہ۱۲۶ (۱) (بی) کے تحت، مذکورہ بالا عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے اختتام کے ساتھ ختم ہونے والی۴۸ گھنٹوں کی مدت کے دوران کسی بھی انتخابی معاملے، بشمول کسی رائے عامہ کے سروے یا دیگر انتخابی سروے کے نتائج کو کسی بھی الیکٹرانک میڈیا میں دکھانا ممنوع ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی آزاد امید واروں کو سپورٹ کر رہی ہیـ:عمرعبداللہ

Next Post

انجینئر رشید کی ضمانت عرضی پر دہلی کی عدالت ۱۱ ستمبر کو فیصلہ سنائے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

اضافی حج پروازوں کے انتظام کیلئے مرکزسے بات کی:عمر عبداللہ

2025-05-17
اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
Next Post
انجینئر رشید بارہمولہ لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گے

انجینئر رشید کی ضمانت عرضی پر دہلی کی عدالت ۱۱ ستمبر کو فیصلہ سنائے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.