سرینگر//
جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر بارش ہوئی ہے، جس سے مرطوب موسم سے راحت ملی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سرینگر اور آس پاس کے علاقوں میں رات بھر ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار رہا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔
محکمہ موسمیات سرینگر نے کہا ہے کہ آئندہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق۲۹؍ اگست کو دن کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور انتہائی اونچی چوٹیوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
۳۰؍اگست کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ۳۱؍اگست سے یکم ستمبر تک کئی مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق۲سے۳ستمبر تک موسم ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ۴ سے۷ستمبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کچھ مقامات پر مختصر مدت کے لئے تیز بارش کی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جبکہ جموں ڈویڑن کے الگ الگ مقامات پر اگلے۴۸گھنٹوں کے دوران دیر رات یا علی الصبح موسلا دھار بارش ہوگی۔
۲۹؍ اگست کو بھی کشمیر (جنوبی کشمیر) ڈویڑن کے الگ الگ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
خراب موسم کی وجہ سے جموں و کشمیر کے کچھ حساس مقامات پر سیلاب / لینڈ سلائیڈنگ / مٹی کے تودے گرنے اور پتھر گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں۲۷؍اور۲۸ ؍اگست کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری سے دو ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔