بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سکینہ یتو نے دمہال ہانجی پورہ اسمبلی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

محبوب بیگ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کئے /’ الائنس لوگ طاقت کا سرچشمہ ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-24
in اہم ترین
A A
سکینہ یتو نے دمہال ہانجی پورہ اسمبلی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر سکینہ یتو نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی دمہال ہانجی پورہ اسمبلی نشست کیلئے جمعہ کے روز کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
وہ جمعہ کی صبح ضلع مجسٹریٹ کولگام کے دفتر میں پہنچ گئیں اور وہاں کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
۲۰۱۴کے اسمبلی انتخابات میں سکینہ یتو کو پی ڈی پی امیدوار عبدالمجید پڈر جو اس وقت اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں، نے ہرایا تھا۔تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق سکینہ یتو اس اسمبلی نشست کی ایک مضبوط امید وار ہیں۔
اس اسمبلی نشست کیلئے انتخابات کے پہلے مرحلے یعنی۱۸ستمبر کو پولنگ ہوگی جس کیلئے رائے دہندگان کی کل تعداد۹۹ہزار سے زیادہ ہے ۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کی۲۴؍اسمبلی نشستوں کی پولنگ ہوگی۔جموں وکشمیر کی باقی ۶۶؍اسمبلی نشستوں کی پولنگ دوسرے اور تیسرے مرحلوں میں۲۵ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔
ادھرپی ڈی پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر محبوب بیگ نے جمعہ کے روز کہا کہ کوئی الائنس یا پارٹی نہیں بلکہ لوگ طاقت کا سرچشمہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں کو دیکھنا چاہئے کہ کون سی پارٹی ان کے جذبات کی صحیح ترجماتی کرتی ہے ۔
بیگ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں انہوں نے اننت ناگ اسمبلی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا’’طاقت عوام ہیں کوئی پارٹی یا الائنس نہیں ہے ، ہر پارٹی اپنا ایجنڈا لے کر لوگوں کے پاس جائے گی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو دیکھنا ہے کہ کون سی پارٹی ان کے جذبات کی صحیح ترجمانی کرتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے حضرت بل میں واقع کشمیر یونیورسٹی جانا پڑتا تھا لیکن آج ان کو اپنے ہی ضلع میں یونیورسٹی قائم ہے ۔
پی دی پی لیڈر نے کہا’’لوگوں کو الائنس پارٹیوں اور پی ڈی پی کی کارکردگیوں کو دیکھنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ پی ڈی پی کی مختصر وقت میں کیا کارکردگی ہے ‘‘۔
بیگ نے کہا’’مجھے لوگوں کے شعور پر بھروسہ ہے وہ ہماری کارکردگی دیکھ کر ہمیں کامیاب کریں گے ‘‘۔
بتادیں کہ اس اسمبلی نشست کے لئے انتخابات کے پہلے مرحلے یعنی۱۸ستمبر کو پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشین کے مطابق پہلے مرحلے میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کی۲۴؍اسمبلی نشستوں کی پولنگ ہوگی۔
جموںکشمیر کی باقی ۶۶؍اسمبلی نشستوں کی پولنگ دوسرے اور تیسرے مرحلوں میں ۲۵ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’زیادہ تر حلقوں کیلئے کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوا‘

Next Post

انتخابات کی تاریخوںپر پیڈتعطیلات کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں

انتخابات کی تاریخوںپر پیڈتعطیلات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.