سرینگر/۱۴مارچ
جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے۱۲نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔دو سال عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد یہ اب تک کی سب سے کم تعداد ہے ۔
اس مدت کے دوران دونوں صوبوں میں کوئی نئی موت درج نہیں ہو ئی ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ۱۲ نئے مثبت معاملات میں سے ۳ کا کشمیر صوبے سے اور ۹کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۵۳ہزار۴۶۰تک پہنچ گئی ہے‘جن میں سے۲۱۷(صوبہ جموں میں۹۲؍ اور کشمیر صوبے میں۱۲۵)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۴۸ہزار۴۹۳؍ اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۲؍اورضلع بارہمولہ میںایکنئے معاملات درج کئے گئے۔باقی ماندہ ۸ اضلاع بڈگام‘پلوامہ ،کپواڑہ‘اسلام آباد،بانڈی پورہ ،گاندربل‘ کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں۲،ضلع ڈوڈہ میں۵؍ اور ضلع سانبہ میں۲نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔اودھمپور ،راجوری ،کٹھوعہ ،کشتواڑ، پونچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران دونوں صوبوں میں وائر س سے کوئی تازہ موت درج نہیں ہو ئی ہے ۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۵۰تک پہنچ گئی ،جن میں سے۲۴۲۳کا کشمیر اور۲۳۲۷کاتعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید۳۷؍اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں کے۱۵؍اور کشمیر صوبے کے۲۲؍افرادشامل ہیں۔