کیف/۱۴؍مارچ
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کی رہائشی عمارت پرشیلنگ سے 2 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوجیوں نے کیف میں رہائشی عمارت پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔شیلنگ کے بعد عمارت کے کچھ حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ فائرفائٹرزنے 9منزلہ عمارت میں پھنسے لوگوں کوسیڑھیوں کی مدد سے باہرنکالا۔
دوسری جانب یوکرین کے بحران کے حل کے لئے یوکرین اورروسی حکام میں دوبارہ مذاکرات ہورہے ہیں۔ مذاکرات کے پچھلے دوربے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔