جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نرملا سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-20
in قومی خبریں
A A
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں پبلک سیکٹر کے بینکوں (پی ایس بی) کی کارکردگی کا ان کے مالیاتی پیرامیٹرز، ڈپازٹ موبلائزیشن، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سائبر سیکورٹی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مالی شمولیت کے تحت قرض تک رسائی اور پی ایس بی سے متعلق دیگر ابھرتے ہوئے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈاکٹر وویک جوشی سکریٹری، ایم ناگ راجو، سکریٹری [؟]ڈیزگنیٹ، مالیاتی خدمات کا شعبہ، پبلک سیکٹر بینکوں کے سربراہان کے علاوہ مالیاتی خدمات کے شعبے کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران یہ بھی اجاگرکیا گیا کہ مالی سال2024 کے دوران تمام مالیاتی پیرامیٹرز پر پی ایس بی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کا ثبوت نیٹ این پی اے (این این پی اے ) میں 0.76 فیصد کی گراوٹ، بینکوں کی مضبوط کیپٹل صلاحیت 15.55 فیصد، بینکوں کے نیٹ انٹرسٹ مارجن(این آئی ایم)کا 3.22 فیصد ہونا اور شیئر ہولڈرز کو 27,830 کروڑ روپے کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ 1.45 لاکھ کروڑ کا خالص مجموعی نفع ہے ۔ مخلف پیرامیٹرز میں بہتری آنے سے بھی پبلک سیکٹر بینکوں کی بازار سے سرمایہ حاصل کرنے کی اہلیت میں اضافہ ہوا ہے
ڈپازٹ حاصل کرنے کی تحریک چلانے کے بارے میں بات چیت کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ جبکہ کریڈٹ میں اضافہ ہوا ہے ، ڈیپازٹس کو حاصل کرنے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ،تاکہ قرض کی ترقی کو پائیدار طریقے سے فنڈ کیا جا سکے اور بینکوں سے کہا کہ وہ خصوصی مہم چلا کر ڈپازٹس حاصل کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں۔ محترمہ سیتا رمن نے پی ایس بی کو مشورہ دیا کہ وہ مؤثر کسٹمر سروس کی فراہمی کے لیے اپنے صارفین کے ساتھ بہتر تعلقات رکھیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بینکوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں اپنے صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے لیے پہنچیں۔محترمہ سیتا رمن نے پی ایس بی پر بھی زور دیا کہ وہ اُبھرتے ہوئے شعبوں میں بہترین طریقوں سے واقف کرائیں اور متعلقہ طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تعاون حاصل کریں اور بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے خود کو لیس کریں۔
اثاثوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بینکوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے محترمہ سیتارامن نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ این سی ایل ٹی اور این اے آر سی ایل کی طرف سے پیش کردہ ریزولوشن اور ریکوری کے دائرہ کار کو بہتر بنائیں۔
اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سائبر سیکورٹی فریم ورک سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ سائبر سیکورٹی کے مسائل کو ایک منظم نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ سائبر خطرات میں ضروری تخفیف لانے کے لیے بینکوں، حکومت، ریگولیٹرز اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔ مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی زور دے کرکہا کہ آئی ٹی سسٹم کے ہر پہلو کا سائبر سیکورٹی کے زاویے سے وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جانا چاہئے ،تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بینک سسٹم کی سیکورٹی کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو او راس سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت نے مختلف اسکیموں کے ذریعے ہمیشہ معاشرے کی نچلی سطح کے شہریوں کو ان کی روزی روٹی کو سہارا دینے اور زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے قرض تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے بینکوں سے مزید کہا کہ وہ حالیہ بجٹ کے اعلانات پر تیزی سے عمل درآمد کریں،جس میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور کیش فلو پر مبنی ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک نیا کریڈٹ اسسمنٹ ماڈل شامل ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مرکزی حکومت کے مختلف اقدامات جیسے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا اور پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو قرض فراہم کرانے کے کام میں مزید تیزی لانے پر توجہ دیں۔
مرکزی وزیر خزانہ نے بینکوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ قرضوں کی ادائیگی ہوجانے کے بعد سیکورٹی دستاویزات کے حوالے سے ریزرو بینک آف انڈیا کے رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور ہدایت دی کہ صارفین کو دستاویزات حوالے کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک بھر میں راکھی پر ریکارڈ توڑ کاروبار

Next Post

مودی-شاہ نے سنسکرت کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
ڈی جی پیز کی میٹنگ میں جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات ہو گی

مودی-شاہ نے سنسکرت کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.