سرینگر//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متعلق بڑھتے ہوئے واقعات پر ایک اہم میٹنگ بلائی۔جس میں فوج قومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلیٰ دفاعی افسران موجود تھے جنہوں جموں و کشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ کی صدارت کی ہے ۔
دفاع کے سکریٹری گریردھر ارامانے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اور سیکورٹی سے متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہان میٹنگ میں موجود تھے۔
اجلاس ساؤتھ بلاک میں منعقد۔ یہ پیشرفت ۱۵؍ اگست کو یوم آزادی سے ایک دن پہلے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر بھر میں سیکورٹی فورسز کو یوم آزادی سے قبل ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر کے جموںو کشمیر کے جموں خطے میں گزشتہ کچھ وقت سے ملی ٹنسی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔اگر چہ علاقے میں مزید نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔تاہم خطے کے مختلف علاقوں میں مسلسل فوج اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم ہوتے رہے ہیں ۔ منگل کی شام عسر ڈوڈہ سڑک پر ایک تصادم شروع ہوا ہے جس میں ایک فوجی افسر اور ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہو ا۔