جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حسینہ نے بنگلہ دیش میں قتل اور بربریت کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-15
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش بحران: شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد ہندوستان روانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

ڈھاکہ//
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے "تحریک کے نام پر” ہلاکتوں، بربریت اور آتش زنی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور ملک سے فرار ہونے کے آٹھ دن بعد، محترمہ حسینہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بدامنی کے ذمہ دار مجرموں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، محترمہ حسینہ نے فیس بک پر بیان جاری کیا ہے، جس کی تصدیق ان کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کی۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت 5 اگست کو طلباء کی قیادت میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے گر گئی تھی۔ یہ تحریک جون میں سرکاری سول سروسز میں ملازمت کے کوٹہ (ریزرویشن) کو ختم کرنے اور بھرتیوں کو میرٹ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع ہوئی تھی۔ طلباء نے کوٹہ مخالف تحریک کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد اور جھڑپوں کے بعد محترمہ حسینہ کے استعفیٰ کے اپنے ایک نکاتی مطالبے پر زور دیا، جو بالآخر حسینہ کی زیر قیادت عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی۔ محترمہ حسینہ نے کہا، ’’جولائی سے اب تک مظاہروں کے نام پر تشدد اور آتش زنی میں بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے طلباء، اساتذہ، پولیس، صحافی، ثقافتی کارکن اور "ایک حاملہ پولیس خاتون” سمیت تشدد کے دیگر متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیشی اخبار پروتھوم ایلو کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے عوامی لیگ اور اس سے وابستہ تنظیموں کے ارکان، پیدل چلنے والوں اور مختلف پیشہ ور افراد سے بھی تعزیت کا اظہار کیا جو 16 جولائی سے 11 اگست کے درمیان تشدد میں مارے گئے ہیں۔ اس دوران بنگلہ دیش میں کم از کم 580 افراد کی جانیں چلی گئیں ہیں۔
انہوں نے 15 اگست 1975 کے قتل کو بھی یاد کیا، جب ان کے والد اور بنگلہ دیش کے اس وقت کے صدر بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان اور ان کے خاندان کے بیشتر افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ بنگ بندھو کی سب سے بڑی بیٹی حسینہ نے بنگ بندھو میموریل میوزیم میں لوٹ، بربریت اور آتش زنی پر افسوس کا اظہار کیا اور ملک کے عوام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 15 اگست کو بنگ بندھو بھون میں گلہائے عقیدت پیش کرکے اور دعائیں مانگ کر قومی یوم سوگ کو مناسب انداز میں منائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشرق وسطیٰ: صورتحال غیر یقینی، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اچانک ملتوی

Next Post

وزیر دفاع راج کی جموں و کشمیر پرسیکورٹی میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
عالمی خبریں

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی
عالمی خبریں

پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
عالمی خبریں

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو 30، 30 ماہ قید کی سزا

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا
عالمی خبریں

اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

2026-10-30
برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں
عالمی خبریں

برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں

2026-10-30
روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف
عالمی خبریں

روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف

2026-10-30
Next Post
کانگریس کا راج گھوٹالوں کی یاد دلاتا ہے:راج ناتھ

وزیر دفاع راج کی جموں و کشمیر پرسیکورٹی میٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.