واشنگٹن//
امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کے روز اچانک مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
وہ اسی ہفتے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے آغاز سے پہلے علاقے میں پہنچنے کی تیاری میں تھے۔وہ منگل کو ہی امریکہ سے روانہ ہونے والے تھے۔
امریکی ذرائع کے مطابق اسرائیل پہنچ کر مذاکراتی عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے پابہ رکاب امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور علاقے سے ملنے والی غیر معمولی صورت حال کے بارے میں رپورٹس کے بعد روانگی سے اچانک رک گئے ہیں۔
منگل کے روز غزہ سے تقریباً دو ہفتوں کے بعد خبرآئی ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل کے اہم ساحلی شہر تل ابیب پر دو راکٹ فائر کیے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری کی شدت میں کمی ہی نہیں آرہی ہے۔