پیر, اگست 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملی : راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-31
in قومی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

نئی دہلی//وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے کامیاب آٹھ برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے اور ملک خوددار اور مضبوط قیادت والے ملک کے طور پر ابھرا ہے ۔
مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر سنگھ نے پیرکوسلسلہ وار ٹویٹ کرتےہوئے کہا’’ان آٹھ کامیاب برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے ۔ آج ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک خوددار اور مضبوط قیادت والے ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے ۔ اس بڑی تبدیلی کا کریڈٹ ہمارے کامیاب وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی موثر قیادت اوران کے عزم کی قوت کو جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا ’’ مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہو گئے ہیں، جو حصولیابیوں اور کامیابیوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ عوامی اعتماد کو بنیاد بنا کر ان آٹھ سالوں میں ترقی، گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔ زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلی لانے کے لیے گزشتہ آٹھ برسوں میں کی گئی کوششوں سے آج بہترنتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ آج ہندوستان میں نظام بدلا ہے ، گڈ گورننس قائم ہو چکی ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے دیانتداری اور صداقت کے ساتھ کام کیا گیا ہے جس کا فائدہ معاشرے کے ہر طبقے کو پہنچ رہا ہے ‘‘۔
مسٹرسنگھ نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں دفاعی شعبے میں کافی کام ہوا ہے اوراب ہندوستان کا شمار دفاعی مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ خواہ ملک کے دفاع کا معاملہ ہو یا معیشت کا، ہر محاذ پر ہندوستان کی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے ۔ خود انحصار ہندوستان کے عزم کے ساتھ ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کا اثر دفاعی شعبے میں نظر آرہا ہے۔آج ہندوستان کا شمار دفاعی سامان برآمد کنندہ ممالک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا’’ مرکزی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پرمیں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی موثر قیادت، ترقی اور گڈ گورننس کی ان کی پالیسیوں کے تئیں مسلسل اپنے اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا ہے‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کانگریس کا پنجاب حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

Next Post

ستیندر جین کو ہماچل انتخابات سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا: سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
قومی خبریں

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

2026-08-01
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-01
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

ایئر انڈیا طبی فضائی لاجسٹکس کے لیے ای وی ٹی او ایل طیاروں کے استعمال کا مطالعہ کرے گی

2026-08-01
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

سچ جان چکے نوجوانوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا : کھرگے – راہل

2026-08-01
آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

ستیندر جین کو ہماچل انتخابات سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا: سسودیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.