سرینگر///
شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے اوڑی میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک شدید زخمی ہے۔
ایک مقابی خبر رساں ادارے نے ایک عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک کار‘ داراگلین اوڑی کے قریب سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت آزاد خان ولد نصراللہ خان اور محمد سدید ولد محمد علی بجاد ساکن زمبورہ پٹن اڑی کے طور پر کی گئی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ انہیں علاج کے لئے موہرا کے ایک صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے ایک کو ترجیحی علاج کے لئے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کا قریبی طبی مرکز میں علاج چل رہا ہے۔