سرینگر//
مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت‘ گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا سے ملاقات کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی دلچسپہ کے امور کے علاوہ جموں کشمیر میں سیاحتی شعبے کی ترقی پر بھی تبادلی خیال ہوا ۔
بیان کے مطابق جموں وکشمیر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر ‘جی ایم شاہین کی قیادت میں ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو گلمرگ میں سیاحتی سہولیات میں اضافے، پھلوں سے بھری گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد سنجے کول کی قیادت میں آل مائنارٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کشمیر کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔
بعد ازاں سماجی کارکن اور عظیم شاعر اور مجاہد آزادی سروانند کول پریمی کے بیٹے راجندر پریمی نے بھی راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔