جموں//
فوج نے جموں و کشمیر کے اکھنور اور سندھر بنی علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر دوران شب مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے دوران شب اکھنور کے بٹل سیکٹر اور سندر بنی سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوں نے گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ان گولیوں کی کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ادھر دفعہ۳۷۰کے خاتمے کی پانچویں برسی کے موقع پر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیر کے روز سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔