جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کئی سیاسی لیڈروں کاحکومت پرانہیں’نظر بند‘رکھنے کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-06
in مقامی خبریں
A A
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر///
دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر پیر کے روز جموں وکشمیر کے کئی سیاسی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں خانہ نظر بند رکھا گیا ہے ۔
بتادیں کہ بی جے پی قیادت والی مرکزی سرکار نے۵؍اگست۲۰۱۹کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجے دینے والے دفعہ۳۷۰کو منسوخ کیا تھا اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کیا گیا تھا۔
مرکزی حکومت کی طرف سے جہاں دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کی جموں وکشمیر کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تھی وہیں ذرائع کے مطابق بی جے پی اس موقع پر تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون نے کہا کہ یہ دن ہمیشہ کشمیری لوگوں کی مکمل بے اختیاری کی بدصورت یاد تازہ کرتا رہے گا۔
لون نے پیر کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’۵؍اگست ہمیشہ کشمیری عوم کی بد صورت یاد تازہ کرتا رہے گا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’پانچ برس بیت گئے کوئی منتخب اسمبلی نہیں ہے اور مقامی لوگوں کو اپنے معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے دعویٰ کہا کہ انہیں خانہ نظر بند رکھا گیا ہے ۔انہوں نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا’’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا ہے جو بالکل غیر ضروری تھا‘‘۔
صادق کا کہنا تھا’’مجھے کسی کام سے باہر جانا تھا لیکن گیٹ کے باہر پولیس اہلکاروں نے مجھے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی یہ ناجائز اور غیر قانونی ہے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی اور میڈیا مشیرالتجا مفتی نے بھی خانہ نظر بند ہونے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا’’اگر کشمیر میں حالات معمول پر ہیں جیسا مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے تو جموں وکشمیر پولیس ہمیں ہر سال غیر قانونی طور پر نظر بند کیوں رکھتی ہے ‘‘۔
پی ڈی پی لیڈران نے کہا’’حد یہ ہے کہ ایس ایچ او نوگام نے ہمیں اپنے ہی گھر میں بند کرکے چابیاں چھین لی ہیں، پولیس یا نئے دور کے جیلر، آپ فیصلہ کریں‘‘۔
پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔
تاہم پولیس کی طرف سے فی الوقت خانہ نظر بندی کے ان دعوئوں کے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
سابق سرینگر مئیر اور نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر سلمان ساگر نے کہا’’پانچ اگست سیاہ دن ہے اور ہمیشہ رہے گا‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ بات اب طے ہے کہ پولیس مخصوص دنوں پر ہماری رہائش گاہوں پر آتی ہے اور ہمیں نظر بند رکھا جاتا ہے جو قابل مذمت اور افسوس ناک امر ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس سے زیادہ پریشان کن اور شرمناک بات یہ ہے کہ ہمیں پولیس کو درخواست کرنا پڑتی ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا جموں کشمیر میں سپریم کورٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الیکشن کا مطالبہ

Next Post

ایل او سی پر مشکوک نقل و حل ‘ فوج کی فائرنگ، تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز

ایل او سی پر مشکوک نقل و حل ‘ فوج کی فائرنگ، تلاشی آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.