منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے آئی سی اے ای کے نمائندوں سے اسٹیچو آف یونٹی دیکھنے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-04
in قومی خبریں
A A
اپوزیشن سے توقع ہے کہ وہ عوامی امنگوں کےلئے ذمہ داری سے کام کریں گے :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو دنیا کا سب سے بڑا کسان اور رہنما قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو زرعی ماہرین اقتصادیات (آئی سی اے ای) کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین سے گجرات کے کیوڑیا کے نزدیک واقع اسٹیچو آف یونٹی کو دیکھنے کی درخواست کی۔
یہاں منعقدہ آئی سی اے ای کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا، ”آپ زرعی دنیا سے وابستہ لوگ ہیں، اس لیے میں آپ کے سامنے ایک اور معلومات پیش کرنے کا میرا دل ہے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ دنیا میں کسی کسان کا ایسا مجسمہ ہو گا یا نہیں۔ میں اسٹیچو آف یونٹی کی بات کر رہا ہوں، جو دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی دنیا کے لوگوں کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہندوستان میں تحریک آزادی میں کسان طاقت کو بیدار کرنے والے اور کسانوں کو تحریک آزادی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے والے عظیم انسان سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ ہندوستان میں ہے ۔ "یہ مجسمہ اسٹیچو آف لبرٹی کی اونچائی سے دوگنا ہے ۔”
اس مجسمے کی خاصیت بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، [؟]یہ مجسمہ ایک کسان لیڈر کا ہے ۔ دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہ مجسمہ بناتے وقت چھ لاکھ گاووں کے کسانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ کھیت میں استعمال ہونے والے لوہے کے آلے کا ایک ٹکڑا ہمیں دیں۔ "کھیتوں میں استعمال ہونے والے لوہے کے اوزار چھ لاکھ گاووں سے لائے گئے اور انہیں پگھلا کر دنیا کے سب سے بڑے کسان رہنما کے مجسمے میں استعمال کیا گیا۔”
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس ملک کے ایک کسان بیٹے کو اس سے بڑا اعزاز ملا ہے ، شاید دنیا میں ایسا کہیں اور نہ ہوا ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ آج یہاں آئے ہیں تو یقیناً آپ اسٹیچو آف یونٹی (دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ) دیکھنے کی طرف متوجہ ہوں گے ۔ ایک بار پھر میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں!”
قابل ذکر ہے کہ اسٹیچو آف یونٹی معروف مجاہد آزادی ، سیاست داں اور آزاد ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ ہے ۔ یہ گجرات میں کیوڑیا کے نزدیک واقع ہے اور اس کی اونچائی 185 میٹر ہے ۔ اس مجسمے کی نقاب کشائی وزیر اعظم نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2018 کو کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کمیشن کو ای وی ایم پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے : کانگریس

Next Post

تاج محل میں ‘جل ابھیشیک ‘کا دعوی،ملزمین گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

تاج محل میں 'جل ابھیشیک 'کا دعوی،ملزمین گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.