ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ میں منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج

جموں میں چار منشیات فروشوں کی جائیدادیں قرق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-01
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
منشیات فروش کی شناخت نذیر احمد گگرو ولد عبدالکریم ساکن آرم پورہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دیتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کے بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت نذیر احمد گگرو ولد عبدالکریم ساکن آرم پورہ بارہمولہ کے طور پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملزم منشیات فروش کو حراست میں لے کر سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ شیری، فتح گڑھ، اولڈ ٹائون، نیو ٹائون، کانسی پورہ، دلنہ اور دیگر علاقوں میں منشیات کے کاروبار کو پھیلانے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدمے درج ہونے کے باوجود وہ اپنی حرجات سے باز نہیں آیا۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے چھ مہینوں کے دوران۴۵سخت گیر منشیات فروشوں سمیت۱۷۸منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ادھرجموں میں پولیس نے چار بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے بدھ کے روز چار منشیات فروش جن کی شناخت رینا عرف روپا ، شکیلہ اور پال سنگھ اس کی بیوی سیما عرف کھاری ساکنان راجیو نگر اور فرید علی ساکن لور راگورا کے بطور ہوئی کی جائیدادیں منسلک کیں ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ جموں پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت چار منشیات فروشوں کی جائیدادوں کو قرق کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں عوام الناس کو قانون نافذ کرنے والے ادارے سے اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان ہوا‘ دوسرا زخمی

Next Post

لداخ میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ تشویش کا باعث: :لوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
Next Post
یکم فروری سے موسم میں بہتری کا امکان:سونم لوٹس

لداخ میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ تشویش کا باعث: :لوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.