جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سازگار ماحول کا اسمبلی انتخابات میں فائدہ ملے گا: سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-01
in قومی خبریں
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی// کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ماحول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے حق میں ہے ، اس لیے جن ریاستوں میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، وہاں انتخابات میں اس کا فائدہ مل سکتا ہے ۔
محترمہ گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں بدھ کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کانگریس اپنا پیغام پہنچانے میں پوری طرح کامیاب ہو رہی ہے اور مؤثر طریقے سے اپنے نظریہ کو لوگوں تک پہنچارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو نئے ممبران منتخب ہوکر آئے ہیں، انہیں بھی متاثر کن انداز میں ہر جگہ پارٹی کا پیغام پہنچانا ہے اور سب کو مل کر کانگریس کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب ہم پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر بھرپور طریقے سے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے ۔
انہوں نے حکومت پر کسانوں اور خاص کر نوجوانوں کے سلگتے ہوئے مطالبات کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بجٹ میں کئی اہم شعبوں میں الاٹمنٹ سے انصاف نہیں کیاجارہا ہے ۔ حکومت بجٹ کے حوالے سے بہت کچھ کہہ رہی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بجٹ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مایوسی ہے ۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور ملک کے عام شہری کو حکومت پر بھروسہ نہیں ہے ، جب کہ پوری سرکاری مشینری ملک کے عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا، "ہمیں امید تھی کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات میں سیٹ کم ہونے سے سبق سیکھے گی، لیکن وہ اب بھی برادریوں کو تقسیم کرنے اور خوف و دشمنی کا ماحول پھیلانے کی اپنی پالیسی پر قائم ہے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ سپریم کورٹ نے صحیح وقت پر مداخلت کی، لیکن یہ عارضی راحت ہے ۔ بیوروکریسی کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ آر ایس ایس خود کو ایک ثقافتی تنظیم کہتی ہے لیکن پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ بی جے پی کی سیاسی اور نظریاتی بنیاد ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت طلباء کو کوچنگ اداروں کی دنیا سے باہر لانا چاہتی ہے : پردھان

Next Post

اسرائیل پر کوئی حملہ ہوا تو امریکہ اسرائیل کے دفاع میں مدد کو آئے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
نیٹو کے دفاع کیلئے پختہ عزم: امریکی وزیر دفاع

اسرائیل پر کوئی حملہ ہوا تو امریکہ اسرائیل کے دفاع میں مدد کو آئے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.