واشنگٹن//
ٍ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے وہ مشرق وسطیٰ میں کسی جنگی پھیلاؤ کا امکان نہیں دیکھ رہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خطے میں پیدا شدہ غیر معمولی کشیدگی کے دوران کیا ہے۔
فلپائن کے دورے پر موجود امریکی وزیر دفاع کا یہ بیان تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی میزائل حملے میں ہلاکت کے کچھ ہی دیر بعد میں سامنے آیا ہے۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ کے موجودہ تناظر میں امریکہ کے اس عزم کا ذکر کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیلی دفاع کے لیے موجود ہو گا۔
واضح رہے امریکی دفاع سے دو روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی اسرائیلی وزیردفاع سے تفصیلی گفتگو میں بھی انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ کسی بڑی جنگ کا خطرہ نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے اور عہدے دار نے کہا تھا کہ خطے میں کسی خطرے کی صورت امریکہ افواج اسرائیلی دفاع کے لیے تیار ہیں۔