پونچھ /30 جولائی
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک دور افتادہ گاو¿ں میں دو مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کالے لباس میں ملبوس دو مسلح مشتبہ افراد کو پیر کی دیر رات دہرا کی گلی کے قریب سلام پورہ گاو¿ں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس نے راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی مدد سے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کو لوئر پنگائی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن جاری ہے لیکن ابھی تک مشتبہ دہشت گردوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آج صبح پونچھ کے سورن کوٹ علاقے میں ثنائی ، جنگل ، پٹن اور ملحقہ گاو¿وں اور کشتواڑ ضلع کے دربشالہ علاقے میں بانگر سرور جنگل میں بھی تلاشی مہم شرو
ع کی۔