اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شان مسعود اپنا بیگ ٹیکسی میں بھول گئے ، انتظامیہ کے عدم تعاون پر آن لائن ٹیکسی سروس پر برس پڑے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-30
in کھیل
A A
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

لندن //ٹیسٹ کپتان شان مسعود ٹیکسی میں بیگ بھولنے کے بعد انتظامیہ کے عدم تعاون پر آن لائن ٹیکسی سروس پر برس پڑے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اوبر ٹیکسی سروس کی برطانوی برانچ کو ٹیگ کرتے ہوئے 34 سالہ شان مسعود نے لکھا کہ ‘کل میں اپنا بیگ اوبر میں بھول گیا تھا، اس کے بعد سے میں سپورٹ ٹیم کے ناقص ردعمل اور عدم تعاون پر حیران ہوں کہ وہ تقریباً 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ڈرائیور سے رابطہ کرنے اور اسے ٹریک کرنے میں ناکام ہیں، حالانکہ وہ ڈرائیور اعتراف بھی کرچکا ہے کہ اس کے پاس میرا بیگ ہے۔
شان مسعود نے بتایا کہ جب میں اپنی پریشانی کا اظہار کر رہا تھا تو معاون عملے نے (کال کے دوران) مجھے بار بار انتظار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی جانب سے کوئی رابطہ نہ کیے جانے اور اوبر انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی کارروائی نہ کیے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا سواری کی حفاظت اور کسٹمر سروس کا معیار کتنا گِرا ہوا ہے۔
شان مسعود نے گزشتہ روز اسی واقعے سے منسلک ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ میں حیران ہوں کہ واقعہ کی اطلاع دینے کے 60 گھنٹے بعد بھی کوئی ردعمل نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ڈرائیور تسلیم کر چکا ہے کہ اس کے پاس میرا بیگ ہے لیکن وہ مجھ سے رابطہ نہیں کررہا تو کیا یہ مشکوک بات نہیں ہے؟ انہوں نے لکھا کہ اِس کے باوجود اوبر اور ان کی پالیسی ایک ایسے شخص کا تحفظ کررہی ہے جو کسی اور کا سامان لیے بیٹھا ہے‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپتانی آنے یا جانے سے متعلق نہیں سوچتا, بس عزت سے کھیلنا چاہتا ہوں، شاہین آفریدی

Next Post

’کانگریس حکومت نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت ایک گھر بھی نہیں بننے دیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

’کانگریس حکومت نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت ایک گھر بھی نہیں بننے دیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.