اتوار, مئی 18, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’خواتین کو تعلیم دینا سماجی واِقتصادی ترقی میں معنی خیز کردار ادا کرتا ہے‘

۲۰۴۷ ء تک ملک کو حقیقی ’وِکست بھارت ‘ بنانے میں اُن کا رول اہم ہے : لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-26
in اہم ترین
A A
عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

سرینگر میں ۲۳دہشت گرد معاونین پی ایس اے کے تحت گرفتار

اونتی پورہ//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ کے تیسرے کنووکیشن سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے طلباکو مبارکباد دی اور صنفی مساوات کی روشن مثال قائم کرنے میں اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی)کی قابل ستائش کامیابیوں کی سراہنا کی۔
ایل جی نے کہا ’’ مجھے خوشی ہے کہ آج سونے کے تمغے حاصل کرنے والے۲۷ طلباء میں سے۲۲ طالبات ہیں۔ لڑکیاں ہمارے علاقے میں سکولی اور اعلیٰ تعلیم دونوں سطحوں پر تعلیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ خواتین کو تعلیم دینا معاشرتی ترقی، اِقتصادی ترقی اوردیرپایت میں معنی خیز کردار ادا کرتا ہے۔۲۰۴۷ تک ملک کو ایک حقیقی’وِکست بھارت ‘بنانے میں اُن کا رول اہم ہے۔‘‘
ایل جی نے نوجوانوں کے خوشحال مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنانے میں والدین اور اَساتذہ کے کردار کو بھی سراہا۔
سنہا نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں مقامی چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے کام کرنے کی خاطر مسلسل اِختراع کرنے کی تلقین کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے طالبات سے کہا’’خواہش اور عزم، دو اہم عوامل آپ کو مواقع سے فائدہ اُٹھانے اور وِکست بھارت کی تعمیر میں مستقل کردار اَدا کرنے میں رہنمائی کریں گے۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد طلبا میں اعلیٰ اَقدار اور آزاد انہ سوچ پیدا کرنا ہے تاکہ قوم کی تقدیر کو سنوارسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اِداروں کو طلبأ کی حقیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے کلاس روم کی تعلیم کو اَز سر نو ترتیب دینے پر خصوصی زور دینا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صنعت اور تعلیمی اِداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور سٹارٹ اپ اور کاروباری آئیڈیاز کو ترقی کے لئے باہمی تعاون دینے پر زور دیا۔
سنہا نے وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی کے ، فیکلٹی ممبران اور طلبأ کو تعلیمی ، تحقیق ، اِختراعات اور اَنٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کرنے پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ آئی یو ایس ٹی نے نہ صرف اَپنے طلبأ کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ جموں و کشمیر میں مختلف تعلیمی اِختراعات میں بھی پیش پیش رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی۲۰۲۰ کے مطابق آئی یو ایس ٹی نے اَپنی تعلیمی پیشکشوں میں قابل ذِکر اضافہ کیا ہے ، کثیرشعبہ جاتی تعلیم میں شامل ہو کر انسانیت کو سائنس کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ملایا گیا ہے اور نئے تعلیمی نظام متعارف کئے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ ڈیزائن یور اون ڈگری موڈ میں یو جی پروگرام، چار سالہ یوجی پروگراموں کے ساتھ ملٹی پل اَنٹری ملٹی پل ایگزٹ اور دیگر اِختراعی پروگرام جیسے روبوٹِکس اینڈ آٹو میشن ، ڈیٹا سائنس ، آرٹیفشل اِنٹلی جنس ، میڈیا سٹیڈیز ، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی اور بہت سے دیگر شعبوں میں یو جی پروگرام کا تعارف اورجدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے جو ہمارے طلبأ کی متنوع ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ہم جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آئی یو ایس ٹی جموںوکشمیر یوٹی میں علم اور اِختراع کا مینار ثابت ہوگا۔‘‘
اِس موقعہ پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے معروف نیوکلیئر سائنسدان اور اٹامک اَنرجی کمیشن کے سابق چیئرمین پدم وبھوشن ڈاکٹر انیل کاکوڈکر نے طالب علموں کو ان کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر مُبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دنیا مواقع کے ساتھ ساتھ چیلنجز سے بھی بھری پڑی ہے۔ آئی یو ایس ٹی سے طلباء جو صلاحیتیں حاصل کرتے ہیں وہ اُنہیں آگے ایک کامیاب کیریئر کی قیادت کرنے اور قوم کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔
وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے یونیورسٹی کی رِپورٹ پیش کی اور یونیورسٹی کی کامیابیوں کو اُجاگر کیا۔
کانووکیشن کے دوران۲۷ طلباء کو گولڈ میڈل جبکہ۵۳ طلباء کو میرٹ سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
یو جی اور پی جی پروگراموں کیلئے کل۱۰۵۶ طلباء کو ڈگریوں سے نوازا گیا ہے اور ۱۹ طالب علموں کو پی ایچ ڈِی ڈگری کے سر ٹیفکیٹ ملے ہیں۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،وائس چیئرمین جے اینڈ کے ہائیر ایجوکیشن کونسل پروفیسر دنیش سنگھ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلران،ر مختلف تعلیمی اِداروں کے سربراہاں، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، فیکلٹی ممبران، طلبأ اور اُن کے والدین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں ٹریکنگ کے دوران حادثہ‘ نوجوان جاں بحق‘ دو زخمی

Next Post

جموں ریلوے اسٹیشن پر اہلکار رائفل چھیننے کی کوشش ناکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے
اہم ترین

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

2025-05-17
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
اہم ترین

سرینگر میں ۲۳دہشت گرد معاونین پی ایس اے کے تحت گرفتار

2025-05-17
منوج سنہا کا دورہ ٹنگڈھار، متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا
اہم ترین

’پاکستان میں بھارت کی پہنچ سے باہر کچھ نہیں ‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

’ملک کا نقطہ نگاہ پہنچانے کیلئے کل جاعتی وفود کی تشکیل اچھا قدم‘

2025-05-17
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
Next Post
۲۰۲۳کے آخر تک کشمیر کو ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا

جموں ریلوے اسٹیشن پر اہلکار رائفل چھیننے کی کوشش ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.