جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انڈیا اتحاد نے بجٹ کو ’تفریق‘پر مبنی قراردیا‘راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

یہ بجٹ صرف اپنے اتحادیوں کو مطمئن کرنے کیلئے ہے‘دوسروں کو کچھ نہیں دیا گیا ہے:کھڑگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-25
in اہم ترین
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

نئی دہلی//
کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ۲۵۔۲۰۲۴پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز’امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں‘۔
واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس سے پہلے ، بجٹ پر بحث کے دوران، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا’’ہم بجٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ اس میں کوئی توازن نہیں ہے ، کوئی ترقی نہیں ہے ‘‘۔
حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے واک آؤٹ کرنے کے بعد، انہوں نے کہا کہ بجٹ فریب پر مبنی ہے اور اس میں کوئی’انصاف‘نہیں ہے ۔
کھڑگے نے کہا’’حکومت کا یہ بجٹ صرف اپنے اتحادیوں کو مطمئن کرنے کیلئے ہے‘ انہوں نے دوسروں کو کچھ نہیں دیا‘‘۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے ۔
یادو نے مزید کہا’’حکومت مہنگائی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا سکی ہے ۔ اتر پردیش کو کچھ نہیں ملا۔ یوپی کو ڈبل انجن والی حکومت سے دوہرا فائدہ ملنا چاہیے تھا۔ میرے خیال میں لکھنؤ کے لوگوں نے دہلی میں لوگوں کو ناراض کیا ہے ۔ اسی کا نتیجہ دہلی کے بجٹ میں نظر آ رہا ہے ‘‘۔
یادو نے کہا کہ تمام سوشلسٹ لوگ فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی)اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں۔
سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، اکھلیش یادو، اروند ساونت، کلیان بنرجی، سنجے سنگھ سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ایوان کے باہر احتجاج میں شامل ہوئے ۔
حزب اختلاف کر اراکین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’بجٹ میں این ڈی اے نے ہندوستان کو دھوکہ دیا، ‘‘’’ہمیں ہندوستان کا بجٹ چاہیے ، این ڈی اے کا بجٹ نہیں‘‘اور’’مالیاتی وفاقیت پر حملے بند کرو‘‘۔
انہوں نے تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔
بجٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر، کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے۲۷جولائی کو ہونے والی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا(نیتی)کمیشن کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اینٹی کرپشن بیورو نے سینئر اکاوٹنٹ کورشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

Next Post

’جموں و کشمیر میں اگلے چار دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 

’جموں و کشمیر میں اگلے چار دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.