جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت کو بجٹ میں کانگریس کے منشور کے پانچ اور وعدوں کو بھی شامل کرنا چاہئے : چدمبرم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-25
in قومی خبریں
A A
گوا انتخابات کے نتائج مایوس کن:چدمبرم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی// کانگریس نے عام بجٹ میں اپنے انتخابی منشور کی کچھ اسکیموں کو شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے انتخابی منشور میں شامل منریگا میں کم از کم اجرت میں اضافہ ، فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت، اگنی پتھ اسکیم اور نیٹ امتحان کے نظام کو ختم کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے کی بھی درخواست کی۔
سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے منگل کو راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کئے گئے عام بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیر خزانہ نے کانگریس کا منشور پڑھا اور اس میں کہی گئی کچھ باتیں وہیں سے اٹھا کر بجٹ میں شامل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور کانگریس مطالبہ کرتی ہے کہ اپنے منشور میں کئے گئے وعدے کے مطابق حکومت منریگا کے تحت کم از کم اجرت کو بڑھا کر 400 روپے یومیہ کرے ، فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت دے اور فوج میں سپاہیوں کی بھرتی اگنی پتھ اسکیم کو مکمل طورپر منسوخ کرے اور میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے نیٹ امتحان کی شرط کو ہٹا کر اسے ریاستوں کے لیے اختیاری بنانے کے مطالبے کو بھی نافذ کرے ۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اس وقت ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے اور گزشتہ جون میں بے روزگاری کی شرح 9.2 فیصد تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ایمپلائمنٹ انسینٹیو اسکیم (ای ایل آئی) نافذ کرنے کی بات کہی ہے ، لیکن پہلے یہ بتائے کہ پروڈکشن انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی) کا نتیجہ کیا نکلا اور اس سے کتنی ملازمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ای ایل آئی کے ذریعے روزگار کے کتنے مواقع پیدا ہوں گے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس کے لیے صرف پانچ سو کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے اعتماد پیدا ہوتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم دلچسپ ہے لیکن اس کے نتائج کیا ہوں گے یہ تب ہی پتہ چلے گا۔
مسٹر چدمبرم نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی حالت ایسی ہے کہ اتر پردیش پولیس میں 60 ہزار آسامیوں کے لیے 60 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں اور بعد میں اس امتحان کو منسوخ کرنا پڑا۔ پانچ سیٹوں کے لیے ایک ہزار لوگ نوکری لینے گجرات پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک نے کہا ہے کہ ملک میں نوکریوں کا کوئی بحران نہیں ہے اور حیرت کی بات ہے کہ حکومت نے بھی اس سے انکار نہیں کیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور وزیر خزانہ نے بجٹ میں صرف دس الفاظ میں اس موضوع کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا یہ رویہ زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اور حکومت مہنگائی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ میں چیف اکنامک ایڈوائزر نے اقتصادی سروے میں کہا ہے کہ ہندوستان میں افراط زر کی شرح کم ہے اور یہ چار فیصد کے ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ اگر یہ سچ ہے تو بینک ریٹ پچھلے 13 ماہ سے 6.5 فیصد پر کیوں پھنسا ہوا ہے ؟ آپ کہہ رہے ہیں کہ پچھلے سال ترقی کی شرح 8.5 فیصد تھی اور اس سال یہ 7 فیصد کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے تو حکومت بتائے کہ اس کے فوائد لوگوں کو کیوں نہیں مل رہے اور لوگ اس کے ثمرات کیوں حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف دینے کا دعویٰ کیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس سے ٹیکس دہندگان کی بہت کم تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔
کانگریس لیڈر پر غیر بی جے پی ریاستوں کو امداد نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش اور بہار کو امداد دی جارہی ہے لیکن دوسری ریاستوں کا کیا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے گوتم گمبھیر کی بطور بھارتی ٹیم کوچ تقرری پر ’پرچی‘ کا لیبل لگا دیا

Next Post

شمبھو بارڈر کسان تحریک: بیریکیڈنگ پر سپریم کورٹ نے ایک آزاد کمیٹی بنانے کا مشورہ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

شمبھو بارڈر کسان تحریک: بیریکیڈنگ پر سپریم کورٹ نے ایک آزاد کمیٹی بنانے کا مشورہ دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.