سرینگر//
نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ ای میل کے ذریعے حاصل شدہ مشوروں، خیالات اور نصیحتوں کو اگلی میٹنگ کے دوران منیفسٹو کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔
ٓاطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کی سربراہی میں این سی منشور پینل نے ۵جولائی کو جموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا انتخابی منشور تیار کرنے کے لئے عوام سے تجاویز طلب کی تھیں۔
جموںکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیاں اس وقت مجوزہ اسمبلی چناو کے حوالے سے تیاریوں میں جٹ گئی ہیں اور نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے لئے منشور کی تیاریاں کی خاطر عوام سے رائے طلب کی ہیں۔
نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں نے ایل میل کے ذریعے اپنے مفید مشورے بھیجیں ہیں جس کے لئے ہم عوام الناس کے بے حد مشکور ہیں۔
این سے نے ایکس پر لکھا’’منشور کے بارے میں ہمیں ہزاروں ای میلز موصول ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’تمام خیالات ، تجاویز ، آرا ئاور مشوروں کو اگلے اجلاس میں منشور کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا‘‘۔
نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے تاثرات اور تجاویز کے لئے ہمارے دروازہ ہمیشہ کھلے ہیں۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ممکنہ طور پر امر ناتھ یاترا کے بعد اسمبلی چناو کرانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی ہیں۔