پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی عدالتی حراست میں 25 جولائی تک توسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-13
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملات میں گرفتار وزیر اعلی اروند کجریوال کی عدالتی تحویل میں 25 جولائی تک توسیع کر دی۔
یہ حکم کاویری باویجہ نے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مقدمات میں دیا۔مسٹر کجریوال کی عدالتی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں ورچوئل میڈیم کے ذریعے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی حراست کی مدت بڑھا دی گئی۔اس سے پہلے آج سپریم کورٹ نے ای ڈی کی طرف سے دائر کیس میں وزیر اعلیٰ کو عبوری ضمانت دے دی، لیکن سی بی آئی کی طرف سے دائر کیس کی وجہ سے وہ فوری طور پر جیل سے رہا نہیں ہو سکیں گے ۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی سپریم کورٹ بنچ نے چیف منسٹر کو ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضی پر عبوری راحت دینے کا حکم دیا۔انہیں راحت دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ درخواست گزار (کجریوال) کی طرف سے ای ڈی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی میں اٹھائے گئے کچھ قانونی پہلوؤں پر عدالت عظمیٰ کی بڑی بنچ کو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس لیے اس وقت تک ان کی عبوری ضمانت کی عرضی قبول کی جاتی ہے ۔
عدالت عظمیٰ کی بنچ نے مسٹر کجریوال کو راحت دیتے ہوئے جو پہلے ای ڈی اور پھر سی بی آئی کے ذریعہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 (جو تنازعہ کے بعد منسوخ کر دی گئی) کے معاملے میں الگ سے درج مقدمات میں عدالتی حراست میں تھے ۔حق زندگی کے سوال کی وجہ سے معاملہ عدالت عظمیٰ کی بڑی بنچ کو بھیجا گیا ہے ، لہٰذا عدالت نے کہا‘‘ ہم اروند کجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔’’
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اس قانونی سوال پر کہ کیا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ) کی دفعہ 19 کے تحت گرفتاری کی ضرورت ہے اس پر عدالت عظمیٰ کی بڑی بنچ کو غور کرنا ہے ۔
دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کجریوال، ایکسائز پالیسی کیس میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں ای ڈی اور سی بی آئی کی گرفتاری کے بعد مارچ سے عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی انہیں 10 مئی سے یکم جون تک 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی

Next Post

راہل گاندھی کی اسمرتی ایرانی کو برا بھلا نہ کہنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار

راہل گاندھی کی اسمرتی ایرانی کو برا بھلا نہ کہنے کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.