جموں//
بجرنگ دل نے منگل کے روز یہاں کٹھوعہ ملی ٹنٹ حملے کے خلاف زبردست احتجاج درج کیا۔
احتجاجی پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے پاکستانی پرچم کو نذر آتش بھی کیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا’’کچھ مہینوں سے یہاں دہشت گردانہ وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب کٹھوعہ میں ہمارے جوانوں پر جو حملہ ہوا یہ پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردوں نے کیا‘‘۔
انہوں نے کہا’’یہاں ہمارے فوجی جوانوں پر لگاتار حملے ہو رہے ہیں‘‘۔احتجاجی نے کہا’’فوج دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے لیکن ہمیں بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’کٹھوعہ میں ہمارے پانچ جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے جس سے پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے ‘‘۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مانگ کی کہ وہ پاکستان کے خلاف سخت کارروائی انجام دے ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار علاقے میں پیر کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔