سرینگر//
سرینگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں آج ایک اور شدید گرمی کا دن گزرا۔اس بیچ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں بارشوں کے مختصر مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔
سرینگراور دوسرے اضلاع میں آج موسم مجموعی طور پر خشک رہا جس دوران زدت کی گرمی رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔قاضی گنڈمیں۰ء۳۲‘کوکر ناگ میں ۰ء۳۱‘پہلگام میں ۱ء ۲۸‘اننت ناگ میں ۵ء۳۳‘پلوامہ میں۰ء۳۴‘کولگام میں۲ء۳۲‘شوپیاں میں۰ء۳۳‘بانڈی پورہ میں۰ء۳۲‘ بارہمولہ میں۷ء۳۲ جبکہ بڈگام میں۴ء۳۲ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میںاگلے چوبیس گھنٹوں تک بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۱۰جولائی تک جموں خطے میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد میں۱۱سے۱۳جولائی تک بھی جموں وکشمیر میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران ۱۲جولائی کو جموں خطے کے کچھ مقامات پر بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں۱۴؍اور۱۵ جولائی کو بھی کچھ مقامات پر بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکرڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔