سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج ’ایک پیڑ ماں کے نام‘شجرکاری مہم میں حصہ لیاجس کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مہم کے ایک حصے کے طور پر راج بھون سری نگر میں گولڈن سائپرس کا پودا لگایا۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں اور اَپنی ماں کی عزت و تکریم کے لئے ایک درخت لگائیں اور ماحولیات اور مادرِ دھرتی کے تحفظ کے لئے خود کو وقف کریں۔ دھرتی ماں کے تحفظ کے لئے وقف کردیں۔
لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کے سینئر اَفسروں نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور راج بھون کے احاطے میں پودے لگائے۔